کیا عامر لیاقت حسین نے واقعی دوسری شادی کرلی؟واضح اعلان کردیا، ہرکوئی دنگ رہ گیا

کیا عامر لیاقت حسین نے واقعی دوسری شادی کرلی؟واضح اعلان کردیا، ہرکوئی دنگ رہ ...
کیا عامر لیاقت حسین نے واقعی دوسری شادی کرلی؟واضح اعلان کردیا، ہرکوئی دنگ رہ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )نجی ٹی وی کیپٹل نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر عامر لیاقت نے اپنی دوسری اہلیہ کو تسلیم کر تے ہوئے کہا کہ اہلیہ کفالت میں نہیں اس لیے کاغذت نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا ۔

نجی ٹی وی کا کہناتھا کہ ڈاکٹر عامر لیاقت نے انتخابی مہم کے دوران اقرار کرتے ہوئے کہا کہ میری اہلیہ اپنے والد کے گھر میں رہتی ہیں میرے ساتھ نہیں ، جب وہ میری کفالت میں ہی نہیں رہتیں تو کیسے کفالت میں لکھوں ، اس لیے کاغذت نامزدگی میں بھی ظاہر نہیں کیا۔

دوسری جانب نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق عامر لیاقت کے طوبیٰ کے ساتھ دوسری شادی کا نکاح نامہ بھی سامنے آ گیاہے جس کے مطابق یہ نکاح نامہ نادرا میں گزشتہ سال 17 جولائی 2017 کو رجسٹرڈ کروایا گیا۔

یاد رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر کراچی کے حلقہ این اے 245 سے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں اور اپنی انتخابی مہم جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عامر لیاقت کی دوسری شادی کی خبریں اس وقت سوشل میڈیا پر آئیں جب انہوں نے این اے 245 کیلئے کاغذت نامزدگی جمع کروائے اور اس میں اپنی دوسری اہلیہ کا ذکر نہیں کیا جس کے بعد سوشل میڈیا پر کافی طوفان برپا ہوا ۔تاہم ان کی مبینہ دوسری بیوی سیدہ طوبیٰ انور ایک نجی ٹی وی چینل میں اسسٹنٹ منیجر کے فرائض سرانجام دے رہی ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس