اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس:چیف جسٹس نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ طلب کر لی

اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس:چیف جسٹس نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ طلب ...
اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس:چیف جسٹس نے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ طلب کر لی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آف پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت میں وفاق اورصوبوں سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں محمد ثاقب نثار نے اقلیتوں کے حقوق سے متعلق کیس کی سماعت سپریم کورٹ میں کی ۔چیف جسٹس نے ریماکس دیئے کہ اپنے فیصلوں پرعملدرآمدکرانے میں بہت سنجیدہ ہیں اگر عملدرآمدنہ ہوتو فیصلے جاری کرنے کاکوئی فائدہ نہیں۔سپریم کورٹ نے لااینڈجسٹس کمیشن کواٹارنی جنرل کی معاونت کاحکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پراٹارنی جنرل کومعروضات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔عدالت نے وفاق اورصوبوں سے عدالتی فیصلے پرعملدرآمدکی رپورٹ طلب کر لی اور2 ہفتے میں جواب جمع کرانے کی مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت17 جولائی تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد