آپ کیس چلائیں،توہین عدالت نہیں کی ہوگی توکچھ نہیں ہوگا:طلال چودھری توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے ریماکس

آپ کیس چلائیں،توہین عدالت نہیں کی ہوگی توکچھ نہیں ہوگا:طلال چودھری توہین ...
آپ کیس چلائیں،توہین عدالت نہیں کی ہوگی توکچھ نہیں ہوگا:طلال چودھری توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ کے ریماکس

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)طلال چودھری توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے طلا ل چودھری کی مقدمہ الیکشن کے بعدتک ملتوی کرنےکی استدعامسترد کر تے ہوئے ریماکس دیئے کہ آپ کیس چلائیں،توہین عدالت نہیں کی ہوگی توکچھ نہیں ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت سپریم کورٹ آف پاکستان میں ہوئی ۔سماعت کے دوران وکیل طلا ل چودھری اورسپریم کورٹ کے جج جسٹس گلزار کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔وکیل طلال چودھری کا کہنا تھا کہ توہین عدالت کیس میں عدالت تحمل کامظاہرہ کرے۔ جس پر جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ عدالت کس بنیادپرتحمل کامظاہرہ کرے؟آپ کے موکل نے کبھی معاملہ نظراندازکرنےکی استدعانہیں کی اور ہمارے پاس معاملہ نظراندازکرنےکی کوئی بنیادنہیں ہے ،طلال چودھری کوخوداحساس ہوناچاہیے۔وکیل طلال چودھری کا کہنا تھا ایک مقدمے میں معافی منگوانے کاتجربہ اچھانہیں رہا، پورے معاشرے کی عزت عدلیہ سے ہے،مقدمے کوالیکشن کے بعد تک کسی دن سماعت کیلئے رکھ لیں۔جس پر جسٹس گلزار کا کہنا تھا کہ کیس الیکشن کے بعدتک ملتوی کرنےکی استدعاپہلے بھی مستردکرچکے ہیں، آپ بڑے تجربہ کار وکیل ہیں،آپ کیس چلائیں،توہین عدالت نہیں کی ہوگی توکچھ نہیں ہوگا۔

مزید : قومی /جرم و انصاف /علاقائی /اسلام آباد