ممبئی میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

ممبئی میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک
ممبئی میں طیارہ گر کر تباہ، پانچ افراد ہلاک

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارت کے شہر ممبئی میں چاٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث دونوں پائلٹس سمیت 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش کی حکومت کا چارٹر طیارہ ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی تیاری کر رہا تھا اور ممبئی کے ایئرپورٹ سے صرف 2 کلومیٹر دوری پر تھا کہ اس دوران حادثے کا شکار ہو گیا اور ممبئی کے علاقے ’گھاٹ کوپر ‘میں واقع بلڈنگ پر گر کر تباہ ہو گیاہے جس کے باعث پائلٹس سمیت پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا کہناہے کہ فائر فائٹرز سمیت دیگر عملہ موقع پر پہنچا گیاہے اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کر دیا گیاہے ۔ چارٹر طیارے میں 13 نشستیں ہوتی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی