دانیال عزیز کی نااہلی کے بعد ان کے والد بھی میدان میں آگئے ۔۔۔الیکشن لڑنے کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

28 جون 2018 (14:12)

ظفروال(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیزکی نااہلی پر ان کے والد انور عزیز نے کہا ہے کہ میں پی پی 48 سے امیدوار ہوں تاہم قومی اسمبلی کے حلقہ سے بھی کاغذات جمع کرائے ہیں،ان کا کہناتھا کہ قومی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کافیصلہ مشاورت سے کروں گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے توہین عدالت کیس میں سابق وفاقی وزیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کو 5 سال کیلئے نااہل قرار دے دیاہے۔

مزیدخبریں