عمران خان ایسی جگہ پر سجدے میں گرگئے کہ پورا ملک حیران رہ گیا، ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ ان کے سامنے ۔ ۔ ۔

عمران خان ایسی جگہ پر سجدے میں گرگئے کہ پورا ملک حیران رہ گیا، ہنگامہ برپا ...
عمران خان ایسی جگہ پر سجدے میں گرگئے کہ پورا ملک حیران رہ گیا، ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ ان کے سامنے ۔ ۔ ۔

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان گزشتہ روز اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ پاکپتن دربار پر پہنچ گئے جہاں انہوں نے حاضری دی اور نوافل بھی ادا کیے تاہم احاطے میں داخل ہونے سے قبل ہی مزار کے سامنے سجدہ کرنے پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔

سجدے کی ویڈیو اور حاضری کی تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

عمران خان کی حاضری اور سجدہ کرنے کی ویڈیو شیئرکرتے ہوئے فہیم عباسی نے لکھا کہ ’وزارت عظمیٰ کے حصول کیلئے عمران خان نے قبر کو سجدہ ریز ہوکر یہ ثابت کردیا کہ اس عظیم منصب کے حصول کیلئے ہم کچھ بھی کرنے کو تیار ہیں‘

گل بخاری نے حیران ہوکر استفسار کیا کہ ’ یہ کس کو سجدہ کیا ہے؟؟‘

محمد خان جنجوعہ نے لکھاکہ ’کسی کو بھی کروالو، بس وزیراعظم بنادو‘

ایک اور صارف نے لکھاکہ’ مزاروں پر سجدہ کرنا اور اداروں کے سامنے الٹا لیٹنا وزیر اعظم تو نہیں بنا سکتے البتہ اسلام سے خارج ضرور کرواتے ہیں‘۔

عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے لکھاکہ ’  یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے جہاں حلف نامے میں ترامیم پر وزیرقانون کو مستعفی ہونا پڑا اور ہم نے ایک پرتشدد دھرنا دیکھا، وہ حضور پاک ﷺ کی ذات اقدس کا معاملہ تھا ، کیاہم سب سے بڑے گناہ شرک کی اجازت دے سکتے ہیں؟‘‘

ذیشان خٹک نے لکھا کہ ’میں جو سر بہ سجدہ ہوا کبھی, تو زمیں سے آنے لگی صدا۔۔۔تُو وزارتِ عظمیٰ ہے لے چُکا, تجھے کیا ملے گا مزار میں‘‘۔

وقاص رفیق نے لکھاکہ ’سجدہ کرنے اور بزرگوں کے مزار پر دربوسی کرنے میں فرق ہے‘۔

حماد بخاری نے لکھاکہ ’معذرت کے ساتھ عرض ہے یہ سجدہ نہیں تھا،اللہ کے نیک بندے کی چوکھٹ کو چومنے اور سجدہ میں فرق جان کے جیو‘۔

عدنان شیخ نے لکھاکہ ’معذرت کے ساتھ ،خان صاحب عمرہ کر کے ابھی ابھی لوٹے ہیں وہاں تو ایسا چومہ چٹی چوکھٹ کے ساتھ نہیں کی، کیا خان صاب کو اس ہستی کا احترام نہیں تھا ؟؟؟ جو سب بڑی سے بڑی ہستیوں کا سردار ہے‘۔

عمران علی نے لکھا کہ’ ویسے بشریٰ بی بی کو پتہ ہونا چاہیے کہ سجدہ کرنا منع ہے ‘

تاحال سوشل میڈیا پر تبصروں کا طوفان چل رہاہے اور  بیشتر صارفین عمران خان کے اس فعل کو پسند نہیں کررہے تاہم کچھ لوگ کسی بھی  حال میں عمران خان کا ساتھ دینے اور ان کے دفاع کیلئے ڈٹے ہوئے ہیں۔ 

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : قومی