فرحان سعید کی عمران خان کے ساتھ یہ تصویر آئی تو ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ حمزہ علی عباسی کا رنگ غصے سے لال ہو جائے گا

فرحان سعید کی عمران خان کے ساتھ یہ تصویر آئی تو ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی ...
فرحان سعید کی عمران خان کے ساتھ یہ تصویر آئی تو ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ حمزہ علی عباسی کا رنگ غصے سے لال ہو جائے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اس وقت اپنی این اے 131 کی انتخابی مہم کیلئے لاہور میں موجود ہیں جبکہ اس موقع پر ان کی اہلیہ بھی ان کے ہمراہ ہیں تاہم دو روز قبل عمران خان کی معروف گلوکار و اداکار فرحان سعید کے ساتھ ملاقات کی تصاویر وائرل ہوئیں جس کے بارے میں کہا جارہا تھا کہ وہ عمران خان کی انتخابی مہم کیلئے گانا گائیں گے لیکن سوشل میڈیا صارفین نے ان تصاویر کو لے کر حمزہ علی عباسی کے ساتھ جوڑنا شروع کر دیا اور ان کیلئے غم کا اظہار کر رہے ہیں کہ ان کی جگہ اب فرحان سعید نے لی ہے جبکہ اس موقع پر حمزہ علی عباسی کی سب سے بڑی ’مخالف‘ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے بھی اینٹری ماری اور ایسی بات کہہ دی کہ دیکھ کر اداکار بھی شائد غصے میں آجائیں گے ۔

ریحام خان نے بھی اس موقع سے فائدہ اٹھایا اور حمزہ علی عباسی کو’ چڑانے‘ کیلئے عمران خان اور فرحان سعید کے ساتھ حمزہ علی عباسی کی تصویر کو شیئر کیا اور ساتھ لکھا کہ ” اگر پی ٹی آئی کو نیا ہیڈ مل گیا ہے تو پھر ٹھیک ہے ، میں نے اپنی نئی فلم میں حمزہ علی عباسی کیلئے کردار لکھ لیاہے ۔ اس کے ساتھ فلم میں کردار کو بیان کرتے ہوئے ریحام خان نے ہیش ٹیگ استعمال کیا کہ ” میں ہوں نا“۔

بات یہاں ختم نہیں ہوتی کیونکہ اس وقت انٹر نیٹ پر ایک طوفان سا برپا ہے اور سوشل میڈیا صارفین بھی خوب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور ان کیلئے اظہار افسوس کرتے ہوئے مزاحیہ میمز جاری کر رہے ہیں ۔ ایک صارف کا کہناتھا کہ ” عمران خان کے نئے تعلقات کو دیکھ کر حمزہ علی عباسی کی خودکشی کی کوشش۔۔۔“

فیضان نامی صارف نے فرحان سعید اور عمران خان کے ساتھ حمزہ علی عباسی کی موبائل فون استعمال کرتے ہوئے کی تصویر جوڑ کر ساتھ لکھا کہ ” حمزہ علی عباسی سوشل میڈیا چیک کرتے ہوئے فرحان سعید اور عمران خان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھ کر رو پڑے “

حمزہ علی عباسی کی جو تصاویر ان میمیز میں لگائی جارہی ہیں وہ دراصل ان کے انتہائی شہرت یافتہ ڈرامے ’پیارے افضل ‘ سے لی گئی گئیں ، زوار خان نامی صارف نے اس کھیل میں ’مزید ‘اضافہ کرتے ہوئے حمزہ علی عباسی کی پستول پکڑے ہوئے تصویر ان تصاویر کے ساتھ جوڑی اور لکھا کہ ” حمزہ علی عباسی کی دل کی خواہش ۔۔“

یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ اس تمام معاملے میں ریحام خان کی ٹویٹ کافی شیئر کی جارہی ہے اور اس کی دراصل وجہ حمزہ علی عباسی اور ریحام خان کے درمیان کتاب کے معاملے پر ہونے والی لفاظی جنگ تھی جس میں دونوں نے ایک دوسرے کو ٹی وی شوز کے علاوہ ٹویٹر پر بھی خوب تنقید کا نشانہ بنایا ۔

مزید : ڈیلی بائیٹس