نیب نے حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے لانے کی منظوری دےدی

نیب نے حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے لانے کی منظوری دےدی
 نیب نے حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے لانے کی منظوری دےدی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں، امیدوار الیکشن مہم بھی چلائیں اورجب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں، نیب نے حسن اور حسین نواز کو انٹر پول کے ذریعے لانے کی منظوری دےدی  ہے ۔
نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال کا کہناتھا کہ ہمارے کوئی سیاسی عزائم نہیں اورکسی پارٹی کو ٹارگٹ نہیں کیا جا رہا ہے ،حقانون پر عمل درآمد ضروری ہے،جو نہیں کرےگا اسے کرایاجائےگا۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ نیب کا الیکشن سے کوئی تعلق نہیں اورنیب نوٹسزکی تعمیل ہر حال میں ہوگی، یہ نوٹس قانون کے مطابق بھجوائے جارہے ہیں یہ بلاوا جاویداقبال کاذاتی دعوت نامہ نہیں، امیدوار الیکشن مہم بھی چلائیں اورجب نیب بلائے تو پیش بھی ہوں۔چیئرمین نیب کا مزید کہنا تھا کہ دھمکیوں کے بعدگھرمیں تالالگاکرنہیں بیٹھ سکتے،کام تو کرناہے ،کرپشن کے خاتمے کے لئے نیب الیکشن سے پہلے بھی کام کررہا تھااور کرپشن کے خاتمے کے خلاف کارروائی الیکشن کے بعد بھی جاری رہے گی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی لوگ بھی نیب میں ان شااللہ پیش ہوں گے ،آج کل الیکشن کی ہنگامہ خیز صورت حال ہے،اس لیے ہم انہیں موقع دے رہے ہیں۔