معرو ف صحافی و اینکر پرسن کا نام بھی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا کیونکہ۔۔۔
قاہرہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )مصر کی عدالت نے گزشتہ روز معروف ٹی وی اینکر سمیت 186 افراد کے نام دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کر دیئے ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق مصری عدالت نے ترکی کے ٹی وی چینل ’الشرق ‘ کے اینکر ’مواتاز ماتر‘ کو کالعدم قرار دی گئی جماعت اخوالمسلمین کا حمایت یافتہ مواد نشر کرنے پر دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے ۔یہ فیصلہ قاہرہ کی کریمنل کورٹ کی جانب سے دیا گیاہے ۔مصر کی جانب سے 2013 میں اخوان المسلمین کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا گیا تھا ۔
دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیے گئے افراد میں اینکر کے علاوہ محمد ناصر ، صابر مشہور ، یاسر ، حمزہ زوبا ، واگڈے گھونم ، مگھدی سلاش ، ایسام تالیمہ ، موسیٰ شامل ہیں۔