خیبرپختونخوا کابینہ نے 4 ماہ کا صوبائی بجٹ منظورکر لیا

خیبرپختونخوا کابینہ نے 4 ماہ کا صوبائی بجٹ منظورکر لیا
خیبرپختونخوا کابینہ نے 4 ماہ کا صوبائی بجٹ منظورکر لیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے 4ماہ کے لئے1کھرب98ارب90کروڑروپے کا صوبائی بجٹ منظورکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے صوبائی بجٹ میں اخراجات کے لئے 1کھرب45ارب40کروڑروپے منظور کئے گئے ہیں جبکہ ترقیاتی منصوبوں کے لیے 53 ارب 10 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔صوبائی بجٹ میں تنخواہوں کی مد میں 84 ارب 20 کروڑ روپے اورنان سیلیری بجٹ کے لیے 61 ارب 60 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں۔اجلا س میں 4ماہ کے بجٹ میں پنشنزکے لئے20ارب رو پے رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ ضلعی حکومتوں کے لیے 66.4 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔