تحریک انصاف نے تاریخ رقم کردی حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنیوالا وہ امیدوار جس کے پاس کچھ بھی نہیں

تحریک انصاف نے تاریخ رقم کردی حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنیوالا وہ ...
تحریک انصاف نے تاریخ رقم کردی حمزہ شہباز کے مقابلے میں الیکشن لڑنیوالا وہ امیدوار جس کے پاس کچھ بھی نہیں

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) این اے 124میں مسلم لیگ (ن) کے رہنماحمزہ شہباز کے مدمقابل پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمدخان مدنی امیدوارہوں گے جن کے کاغذات نامزدگی میں اثاثے صفر ہیں۔

کاغذات نامزدگی کی دستاویزات کے مطابق محمدخان مدنی کے اثاثوں میں ایک بستراور 2 صوفے شامل ہیں اور انہوں نے کاغذات میں ہرجگہ"الحمد اللہ ،کچھ نہیں ہے"درج کیا ہے ۔

واضح رہے کہ2013 کے عام انتخابات میںمحمدخان نے حمزہ شہباز کےخلاف انتخاب لڑاتھااور 40 ہزار 801 ووٹ حاصل کئے تھے،تاہم تحریک انصاف نے محمدخان مدنی کوتاحال ٹکٹ جاری نہیں کیا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور