سول ہسپتال مانگا منڈی میں ڈاکٹر ایمرجنسی میں اے سی چلا کر سوتے رہے ، مریضہ درد میں تڑپتی رہی

سول ہسپتال مانگا منڈی میں ڈاکٹر ایمرجنسی میں اے سی چلا کر سوتے رہے ، مریضہ ...
سول ہسپتال مانگا منڈی میں ڈاکٹر ایمرجنسی میں اے سی چلا کر سوتے رہے ، مریضہ درد میں تڑپتی رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سول ہسپتال مانگا منڈی میں شہری اپنی اہلیہ کو ایمرجنسی میں علاج کیلئے لے کر پہنچا تو وہاں ڈاکٹر  ایمر جنسی میں سوتے رہے اور عملے نے شہری کو پرائیوٹ ہسپتال جانے کا مشورہ دیتے ہوئے جانے کا کہا جبکہ مریضہ درد میں تڑپتی رہی آخر کار نوجوان نے اپنی مدد آپ کے تحت اہلیہ کو لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کیا ۔
تفصیلات کے مطابق نوجوان شاہ زیب گزشتہ روز صبح 5 بجے پیٹ میں شدید تکلیف کے باعث اپنی 22 سالہ اہلیہ کو لے کر مانگا منڈی میں واقع سول ہسپتال میں لے کر پہنچا تو آگے ڈاکٹروں کے حالات دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی ، نوجوان شاہ زیب کا کہناہے کہ ہسپتال کے تمام ڈاکٹرز ایمرجنسی میں اے سی چلا کر مزے سے چادریں اوڑھ کر خوابوں میں گم تھے جبکہ اس کی اہلیہ شدید درد میں تڑپ رہی تھی اور جب اس نے ڈاکٹر ز کو جگانے کی کوشش کی تو ہسپتا ل کا عملہ آن پہنچا اور ڈاکٹرز کو جگانے سے منع کرتے ہوئے مشورہ دیا کہ اپنی اہلیہ کو کسی پرائیوٹ ہسپتال میں لے جاﺅ لیکن ڈاکٹروں کو نہ جگاﺅ .

شاہ زیب نے ایمرجنسی میں سوئے ہوئے ڈاکٹرز کی ویڈیو بنانے کی کوشش کی تو ہسپتال انتظامیہ کے عمر نامی شخص اور اس کے ہمراہ ایک اور شخص نے اسے ویڈیو بنانے سے روکنے کی کوشش کی اور ہسپتال سے جانے کا کہا ۔

ویڈیو دیکھیں:

شاہ زیب نے اہلیہ کی طبیعت مزید بگڑتی دیکھی تو وہ اسے ریسکیو 1122 کے ذریعے لاہور کے جناح ہسپتا ل لے آیا جہاں اس کا علاج کیا گیا ، نوجوان کا کہناتھا کہ اس کی اہلیہ کے جسم میں پانی کی کمی ہو گئی تھی جس کے باعث وہ شدید تکلیف میں تھی لیکن مانگا منڈی سول ہسپتا ل کے ڈاکٹرز نے انسانیت سوز سلوک کیا ۔شاہ زیب کا کہناہے کہ وہ کولڈ سٹور میں ملازمت کرتاہے ۔