پیپلزپارٹی کے وفد نے ناراض رہنماشبیربجارانی کومنا لیا

28 جون 2018 (15:45)

لاڑکانہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آصف زرداری کی منطق روٹھوں کومنائیں پارٹی میں واپس لائیں پر عمل کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے وفد نے ناراض رہنماشبیربجارانی کوراضی کر لیا۔پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما شبیربجارانی آج اسلام آبادمیں بلاول بھٹو سے ملاقات کریں گے،جس کے بعد پیپلز پارٹی میں دوبارہ شمولیت کا حتمی اعلان کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات میں ٹکٹ نہ ملنے کے معاملے پرشبیربجارانی نے گزشتہ روز پیپلزپارٹی چھوڑ کر آزاد حیثیت سے الیکشن لرنے کااعلان کیاتھا۔

مزیدخبریں