ہماری ترجیح انتخابات کے شفاف اورپرامن انعقادکویقینی بناناہے جس کے لئے ہرضروری قدم اٹھایاجائے گا :حسن عسکری

ہماری ترجیح انتخابات کے شفاف اورپرامن انعقادکویقینی بناناہے جس کے لئے ...
ہماری ترجیح انتخابات کے شفاف اورپرامن انعقادکویقینی بناناہے جس کے لئے ہرضروری قدم اٹھایاجائے گا :حسن عسکری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)نگران وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا ہے کہ نگران حکومت کی پہلی اورآخری ترجیح انتخابات کے شفاف اور پرامن انعقاد کو یقینی بناناہے اور اس مقصد کے لئے تمام ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں، نگران حکومت مکمل طورپر غیر جانبداراورغیر سیاسی ہے ، کوئی سیاسی ایجنڈا نہ کبھی رہا ہے ، نہ ہے اورنہ ہوگا،ووٹرز کوپرامن ماحول میں حق رائے دہی استعمال کرنےکاموقع دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں نگران وزیراعلیٰ پنجاب  ڈاکٹر حسن عسکری کا کہنا تھا کہ نگران حکومت مکمل طورپرغیرجانبداراورغیرسیاسی ہے ہم اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے اداکرکے گھرچلے جائیں گے، ہم صرف صاف شفاف اورغیرجانبدارانتخابات کرانے کے لئے آئے ہیں۔ان کا  کہنا تھا کہ صاف اورشفاف الیکشن کرانے کیلئے ہر ضروری قدم اٹھایا جائے گا،ووٹرز کو بھی پرامن اور آزادانہ ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع دیں گے اور قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔ڈاکٹر حسن عسکری نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کوانتخابات میں حصہ لینے کیلئے یکساں مواقع فراہم کئے جائیں گے اور اس حوالے سے ہمارے اقدامات اور کارکردگی خود گواہی دے گی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات کے پرامن انعقاد کیلئے لائحہ عمل تیار کرلیا گیاہے،ووٹرز کیلئے ساز گار ماحول یقینی بنائیں گے اورنگران حکومت امن عامہ کی صورتحال کوبہتر سے بہتر بنانے کیلئے ہر طرح کے اقدامات کرے گی۔انہوں  نے کہا کہ نگران حکومت غیر جانبدار حیثیت میں آئین کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کام کر رہی ہے،نگران حکومت جب اپنی ذمہ داری پوری کر کے جائے گی تو کوئی بھی اس پر حرف نہیں اٹھا سکے گا،ہم پر جو اخلاقی اور قومی ذمہ داری عائد ہوئی ہے، انشاء اللہ اس میں سرخرو ہوں گے۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور