فیصل آباد میں دکاندار کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار ، اعتراف جرم کر لیا

فیصل آباد میں دکاندار کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار ، اعتراف جرم کر ...
فیصل آباد میں دکاندار کی 7 سالہ بچی سے زیادتی ، ملزم گرفتار ، اعتراف جرم کر لیا

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )فیصل آباد کے علاقے اسلام پورہ میں دکاندار میں دکان پر آئی سات سالہ بچی کو گھر لے جاکر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق پولیس کا کہناہے کہ سات سالہ بچی جس وقت پچاس سالہ فقیر حسین کی دکان پر خریداری کرنے کیلئے گئی تو وہ بچی کو زبردستی پکڑ کر گھر لے گیا جہاں اس نے بچی کو جنسی زیادتی کانشانہ بنادیا ، بچی کی چیخ و پکار سن کر ہمسایوں سے لوگ باہر نکلے اور اس کے گھر کی طرف آئے تو انہوں نے بچی کو زخی حالت میں دیکھا اور اسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیاتھا تاہم میڈیکل رپورٹ میں جنسی زیادتی ثابت ہو گئی ہے جس کے بعد مقدمہ درج کرتے ہوئے فقیر حسین کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔پولیس کا کہناہے کہ ملزم نے دوران تفتیش جرم کا اعتراف کر لیاہے اور تحقیقات جاری ہیں ۔

مزید : جرم و انصاف