منزل کی طرف اکیلا چلوں گا میرے پاس دولت ہے نہ ہی طاقت لیکن لاہور مجھے ووٹ دے گا:زعیم قادری

منزل کی طرف اکیلا چلوں گا میرے پاس دولت ہے نہ ہی طاقت لیکن لاہور مجھے ووٹ دے ...
منزل کی طرف اکیلا چلوں گا میرے پاس دولت ہے نہ ہی طاقت لیکن لاہور مجھے ووٹ دے گا:زعیم قادری

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن)کے باغی رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ  میری اتنی مخالفت کے بعد بھی علیم خان نے مجھے پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی میں ان کا شکرگزار ہوں اور میرے پاس ان کا شکریہ ادا کرنے کیلئے الفاظ نہیں ہیں ، مگر میں منزل کی طرف اکیلا چلوں گا،لاہور میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں،نہ میرے پاس دولت ہے نہ ہی طاقت، لاہور مجھے ووٹ دے گا۔

نیب پیشی کے بعد زعیم قادری کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ نیب طلبی کا نوٹس مجھے آج ہی موصول ہوا تھامیرے سے صاف پانی کیس سے متعلق سوال جواب کیے گئے،نیب نے عزت سے سوالات کیے اور میں نے بھی پورے جواب دیے،میرے بھائی صاف پانی کمپنی میں بغیر کسی تنخواہ کے کام کررہے تھے جبکہ میری بیگم ڈائریکٹر تھیں بعد میں استعفا دے دیا تھا،اگرکرپشن کا الزام ثابت ہو جائے تو سیاست چھوڑدوں گا۔ان کامزید کہنا تھا کہ پنجاب اور لاہور کے زندہ ہونے کی جنگ لڑ رہا ہوں،مجھے پورا پاکستان اور دیگر ممالک سے لوگ سپورٹ کر رہے ہیں،25 جولائی کو ثابت ہو جائے گا کہ لاہور قبرستان نہیں،شہبازشریف نے مجھ سے کوئی رابطہ نہیں کیا اور علیم خان کا مشکور ہوں مگر میں منزل کی طرف اکیلا چلوں گا ،لاہور میں آزاد حیثیت سے الیکشن لڑ رہا ہوں،نہ میرے پاس دولت ہے نہ ہی طاقت لیکن لاہور مجھے ووٹ دے گا۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /پنجاب /لاہور