بہادر آباد والوں کو درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے سے رخصت دیں، الیکشن نہیں لڑنا چاہتا:فاروق ستار

بہادر آباد والوں کو درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے سے رخصت دیں، الیکشن ...
بہادر آباد والوں کو درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے سے رخصت دیں، الیکشن نہیں لڑنا چاہتا:فاروق ستار

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا ہے کہ میں نے بہادر آباد والوں سے درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے سے رخصت دیں،میں نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتا،میری درخواست پر شام تک فیصلہ کیا جانا ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں رہنما ایم کیو ایم فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ایک ہی ایم کیوایم پاکستان ہے،جس کا نشان پتنگ ہے میںغیرمشروط اوربغیرکسی مفاد کے بہادرآباد چلاگیا اوروہاں پرتپاک استقبال ہوا،ایم کیوایم پاکستان کے کارکنوں کو بڑے دل کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے میلاپ میں رکاوٹیں آئیں اور آئیں گی،جن کو ہمیں دور کرنا ہے،ہماری عوام میں پذیرائی ہے،مخالفین میلاپ کیخلاف سازش اوررکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے رہے،میلاپ میں بہادرآباد والوں کا ساتھ چاہیے،مخالفین سمجھتے تھے کہ ہمارے الگ ہونے سے ا ن کو ووٹ بینک حلوے کی طرح مل گیا لیکن ہمارے ایک ہونے سے مخالفین کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے۔فاروق ستار کا مز ید کہنا تھا کہ میں نے بہادر آباد والوں سے درخواست کی ہے کہ مجھے الیکشن لڑنے سے رخصت دیں،میں نے کہا ہے کہ الیکشن نہیں لڑنا چاہتا،میری درخواست پر شام تک فیصلہ کیا جانا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن میں کسی قسم کی رکاوٹ کے خاتمے کے لئے مشترکہ کمیٹی بنائی گئی ہے جو کسی بدگمانی یا رکاوٹ دور کرنے کے لئے کام کرے گی۔

مزید : قومی /سیاست /علاقائی /سندھ /کراچی