صاف پانی کمپنی سکینڈل ،نیب کا لیگی خاتون رہنما عائشہ غوث پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ

صاف پانی کمپنی سکینڈل ،نیب کا لیگی خاتون رہنما عائشہ غوث پاشا کو طلب کرنے کا ...
صاف پانی کمپنی سکینڈل ،نیب کا لیگی خاتون رہنما عائشہ غوث پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )صاف پانی کمپنی سکینڈ ل میں نیب نے ن لیگ کی خاتون رہنما اور پنجاب کی سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

نجی نیوز چینل ’’دنیا نیوز‘‘  کے مطابق صاف پانی کمپنی سکینڈل میں شہباز شریف اورحمزہ شہباز کو پہلے ہی طلب کیا جا چکا ہے جبکہ نیب نے شہباز شریف کے داماد علی عمران یوسف کوبھی طلب کیا تھا ،اس کیس میں ناراض لیگی رہنما زعیم قادری کی بھی طلبی ہوئی ہے ،اب نیب نے  پنجاب کی سابق وزیر خزانہ عائشہ غوث پاشا کو طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔دوسری جانب نیب نے چیف ایگزیکٹو صاف پانی کمپنی وسیم اجمل کو گر فتار کیا جبکہ چوہدر ی نثار کے مد مقابل لیگی امید وار قمر الا سلام کو بھی صاف پانی کمپنی سکینڈل میں طلب کر کے گرفتار کیا گیاہے ۔

مزید : قومی