ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع انٹر ویو پر عدالت نے اب تک کا بڑا قدم اٹھا لیا ،نواز شریف کے ساتھ ساتھ شاہد خاقان عباسی کو بھی زور دار جھٹکا دے دیا

ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع انٹر ویو پر عدالت نے اب تک کا بڑا قدم ...
ممبئی حملوں سے متعلق نواز شریف کے متنازع انٹر ویو پر عدالت نے اب تک کا بڑا قدم اٹھا لیا ،نواز شریف کے ساتھ ساتھ شاہد خاقان عباسی کو بھی زور دار جھٹکا دے دیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازعہ انٹرویو اور قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی کا افشاءکرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے بغاوت کے مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کو طلب کرلیا ہے ۔

دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف اور شاہدخاقان عباسی کیخلاف بغاوت کے مقدمہ کی درخواست پر سابق وزرائے اعظم کو 29جو ن کو طلب کرکے پوزیشن واضح کر نے کا حکم دیا ہے ۔ درخواست گزار نے سابق وزرائے اعظم کے خلاف بغاوت کی رٹ پٹیشن دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ نواز شریف نے متنازعہ انٹرویو دیکر ملک وقوم سے غدار ی کی جبکہ شاہد خاقان عباسی نے قومی سلامتی کمیٹی کی کارروائی بارے نواز شریف کو آگاہ کیا جس پر ان کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی جائے ۔ جس پر جسٹس مظاہر علی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے حکم جار ی کردیا ۔ درخواست اظہر صدیق ایڈو کیٹ کی جانب سے دائر کی گئی تھی ۔

مزید : اہم خبریں /قومی