’اگر آپ 5 منٹ تک مسلسل اپنی بیگم کی آنکھوں میں دیکھتے رہیں تو۔۔۔‘ ماہرین نے ایسی بات بتادی جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہوگی

’اگر آپ 5 منٹ تک مسلسل اپنی بیگم کی آنکھوں میں دیکھتے رہیں تو۔۔۔‘ ماہرین نے ...
’اگر آپ 5 منٹ تک مسلسل اپنی بیگم کی آنکھوں میں دیکھتے رہیں تو۔۔۔‘ ماہرین نے ایسی بات بتادی جو آپ نے کبھی سوچی بھی نہ ہوگی

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) خوشگوار ازدواجی تعلقات کی خواہش تو ہر شادی شدہ جوڑے کو ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے کم ہی میاں بیوی ایسے اقدامات کو ترجیح دیتے ہیں جو ان کے باہمی تعلق کی تجدید کر سکیں۔ اب ایک آسٹریلوی ماہر نے ایسا آسان اور آزمودہ طریقہ بتا دیا ہے جس کے ذریعے میاں بیوی کے تعلقات انتہائی خوشگوار ہو سکتے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق سارا آئیونز نامی اس خاتون ماہر کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کا کچھ دیر کے لیے ایک دوسرے کی آنکھوں میں دیکھنا ان کے تعلق کو مضبوط بنانے اور ازدواجی زندگیاں میں خوشیاں بھردینے کا انتہائی آزمودہ طریقہ ہے۔

سارا کہتی ہیں کہ میں گاہے اپنے شوہر رسل کو پاس بٹھا لیتی ہوں اور اسے کچھ دیر کے لیے آنکھیں بند کرنے کو کہتی ہوں اور میں خود بھی یہی کرتی ہوں۔ میں اسے کہتی ہوں کہ جب ہم آنکھیں کھولیں گے تو خاموشی کے ساتھ محبت بھری نظروں سے ایک دوسرے کی آنکھوں میں تادیر دیکھتے رہیں گے۔ اس دوران ہم ذہن میں ماضی کے کسی خوشگوار لمحے کو لائیں گے اور اس پر سوچیں گے، وہ ہماری پہلی ملاقات ہو، بچوں کی پیدائش یا کوئی اورخوشگوار لمحہ۔ہر بار جب ہم یہ کام کرتے ہیں تو ہمارے دل ایک دوسرے کی محبت سے بھر جاتے ہیں۔جس سے آپ محبت کرتے ہوں اس کے چہرے کو پیار سے دیکھنا انتہائی رومانوی عمل ہے۔ یہ دونوں کے باہمی تعلق کے متعلق ان کے ذہنوں پر انتہائی مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔اکثر یہ عمل کرتے رہنے سے میاں بیوی کی زندگی یقینی طور پر خوشیوں سے بھر جاتی ہے کیونکہ اس سے ان کی محبت کی تجدید ہوتی رہتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی