اگر بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں، معروف ڈاکٹر نے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین مشورہ دے دیا

اگر بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں، معروف ڈاکٹر نے شادی شدہ جوڑوں کو ...
اگر بچہ پیدا کرنا چاہتے ہیں تو یہ کام کریں، معروف ڈاکٹر نے شادی شدہ جوڑوں کو بہترین مشورہ دے دیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)خواتین کو اپنی تولیدی صحت کے حوالے سے جو بڑے خدشات لاحق ہوتے ہیں ان میں سے ایک حاملہ ہونے میں مشکلات درپیش آنا ہے۔ ایسے خواتین جنہیں ماں بننے میں مشکل درپیش آ رہی ہے انہیں اب ایک معروف ڈاکٹر نے انتہائی مفید مشورہ دے دیا ہے جس سے وہ اپنے اس خدشے کو دور کر سکتی ہیں۔میل آن لائن کے مطابق برطانیہ کی ماہر غذائیت ڈاکٹر میریلین گلینوائل کا کہنا ہے کہ ”کسی بھی عورت کے حاملہ ہونے میں اس کی خوراک کا اہم کردار ہوتا ہے۔ جو خواتین ماں بننے کی خواہش مند ہیں انہیں سالم اناج(Wholegrain)کی بنی ہوئی اشیاءکھانی چاہئیں اور سبزیوں اور پھلوں کا کثرت سے استعمال کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ مچھلی کا استعمال ایسی چیز ہے جو خواتین کے ماں بننے میں بہت زیادہ معاون ثابت ہوتا ہے۔“

ڈاکٹر میریلین کا کہنا تھا کہ ”حاملہ ہونے کی خواہش مند خواتین کو زیادہ سے زیادہ ایسی چیزیں استعمال کرنی چاہئیں جن میں فائبر پایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ انہیں اگر ممکن ہو سکے تو نامیاتی (Organic)غذائیںاستعمال کرنی چاہئیں۔ چکنائی کے لیے انہیں مچھلی کے علاوہ خشک میوہ جات،بیج اور سبزیوں اور پھلوں کے تیل استعمال کرنے چاہئیں۔ایسی خواتین کو کسی بھی صورت میں شوگر کا استعمال نہیں کرنا چاہیے، وہ مصنوعی میٹھا ہو یا عام چینی۔ چائے، کافی اور سگریٹ بھی ایسی کے لیے مضر ہیں، ان سے بہرصورت اجتناب برتیں۔فاسٹ فوڈز بھی ماں بننے کی خواہش مند خواتین کو ہرگز استعمال نہیں کرنے چاہئیں۔“ ڈاکٹر میریلین نے مزید بتایاکہ”خواتین کو حاملہ ہونے کے لیے اپنے بیضوں کی تعداد پر نہیں بلکہ ان کی کوالٹی بہتر بنانے پر توجہ دینی چاہئیں۔ اگر خواتین مذکورہ غذاﺅں کا صرف تین مہینے استعمال کریں تو ان کے بیضے اس قابل ہو جائیں گے کہ وہ ماں بن سکیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ