’برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے لہسن کی وجہ سے مجھے۔۔۔‘ فحش فلموں کے اداکار نے برطانوی شہزادی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

’برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے لہسن کی وجہ سے مجھے۔۔۔‘ فحش فلموں کے اداکار ...
’برطانوی شہزادی میگھن مارکل نے لہسن کی وجہ سے مجھے۔۔۔‘ فحش فلموں کے اداکار نے برطانوی شہزادی کے بارے میں ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) میگھن مارکل کا برطانوی شاہی خاندان کے تعلق جڑنے پر میڈیا ان کے ماضی کو کھنگال مارا ہے اور ہر پوشیدہ گوشہ دنیا کے سامنے لا کر رکھ دیا ہے۔ اب فحش فلموں کے ایک اداکار نے بھی میگھن کے متعلق ایسی بات کہہ دی ہے کہ سن کر آپ کہیں گے کہ اسی کی کسر رہ گئی تھی۔ میل آن لائن کے مطابق اس اداکار کا نام سائمن ریکس ہے جو کئی سالوں سے فحش فلم انڈسٹری سے وابستہ ہے۔ اس نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ اس کا میگھن مارکل کے ساتھ انتہائی مختصر تعلق رہ چکا ہے اور میگھن نے اسے لہسن کھانے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔ سائمن نے بتایا کہ ”میں اور میگھن ڈیٹ پر ملے تھے۔ ڈیٹ پر جانے سے پہلے میں نے لہسن والے نوڈلز کھا لیے تھے۔ جب ہم جانے لگے تو میں نے میگھن کو الوداعی بوسہ دیا۔ اس دوران لہسن کی بدبو اسے اس قدر ناگوار گزری کہ اس کے بعد وہ کبھی مجھ سے نہیں ملی۔ میں سمجھتا ہوں کہ لہسن نے میری محبت کی کہانی شروع ہونے سے پہلے ہی ختم کر دی۔“

رپورٹ کے مطابق اس وقت میگھن نے لہسن کی وجہ سے اس آدمی سے قطع تعلقی کر لی تھی اور اب شاہی خاندان کا حصہ بن کر میگھن کے لہسن کھانے پر پابندی عائد ہو چکی ہے کیونکہ لہسن ایک ایسی چیز ہے جو شاہی خاندان کے کھانوں میں قطعاً استعمال نہیں کیا جاتا ہے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ یہ ملکہ کو سخت ناپسند ہے۔ انہوں نے باورچی کو خاص ہدایت کر رکھی ہے کہ لہسن کو کچن سے ہی دور رکھا جائے۔ میگھن کو مچھلی اور دیگر چیزوں سے روکے جانے کی وجہ فوڈپوائزننگ کا خدشہ ہے اور لہسن کے برعکس یہ پابندی دوران سفر لاگو ہوتی ہے۔ملکہ برطانیہ لہسن کو اس لیے ناپسند کرتی ہیں کیونکہ اسے کھانے سے منہ سے بدبو آتی ہے جو دوسروں کو سخت ناگوار گزرتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ