آپ پائلٹس اور ائیرٹریفک کنٹرول کے درمیان گفتگو کس طرح سن سکتے ہیں؟ انتہائی آسان طریقہ جانئے

آپ پائلٹس اور ائیرٹریفک کنٹرول کے درمیان گفتگو کس طرح سن سکتے ہیں؟ انتہائی ...
آپ پائلٹس اور ائیرٹریفک کنٹرول کے درمیان گفتگو کس طرح سن سکتے ہیں؟ انتہائی آسان طریقہ جانئے

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) رن وے پر کھڑے جہاز میں انتظار کرنا، اور وہ بھی ایسی صورت میں جب عملہ آپ کو پرواز میں تاخیر کی کوئی وجہ نہ بتا رہا ہو، انتہائی تکلیف دہ کام ہے۔ تاہم اب ایک ایسی ویب سائٹ بنا دی گئی ہے جس کے ذریعے آپ پائلٹ اور ایئرٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی گفتگو سن کر یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کی پرواز کیوں لیٹ ہو رہی ہے۔ میل آن لائن کے مطابق یہ ویب سائٹ LiveATC.net ہے جو مختلف ممالک کے 1200سے زائد ایئرپورٹس پر پائلٹوں اور ایئرٹریفک کنٹرول کے درمیان ہونے والی گفتگو آپ کو سنوا سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کسی بھی مسافر کو اس ویب سائٹ پر جا کرمتعلقہ ایئرپورٹ کا Code ICAOتلاش کرنا ہے یا پھر ویب سائٹ پر موجود نقشے میں سے کسی ایئرپورٹ کا انتخاب کرنا ہے جس کے بعد انہیں پائلٹوں اور ایئرٹریفک کنٹرول کی گفتگو سنائی دینے لگے گی۔ویب سائٹ کے بانی ڈیو پاسکو کا کہنا ہے کہ ”اس ویب سائٹ کے ذریعے پائلٹ اور ایئرٹریفک کنٹرول کے درمیان گفتگو کوئی بھی سن سکتا ہے تاہم ان کی گفتگو اکثراوقات ایسی اصطلاحات پر مبنی ہوتی ہے جن کے متعلق عام لوگ نہیں جانتے، چنانچہ انہیں سمجھنا مشکل کام ہے۔ اس کے لیے لوگوں کو پہلے ان اصطلاحات کے متعلق آگاہی حاصل کرنی ہو گی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /برطانیہ