یہ نوجوان سعودی لڑکی دراصل کون ہے؟ ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

یہ نوجوان سعودی لڑکی دراصل کون ہے؟ ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا
یہ نوجوان سعودی لڑکی دراصل کون ہے؟ ایسا انکشاف کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی خواتین کا خیال آئے تو ذہن میں سیاہ عبائیہ پہنے اور سکارف لیے خواتین کا عکس نمودار ہوتا ہے لیکن اب ایک ایسی سعودی لڑکی کی تصاویر منظرعام پر آ گئی ہے کہ ہر دیکھنے والا دنگ رہ گیا۔ میل آن لائن کے مطابق یہ لڑکی 18سالہ تلیدہ تیمر (Taleedah Tamer)ہے جو ماڈلنگ کے پیشے سے وابستہ ہے۔ تلیدہ تیمر پہلی سعودی سپرماڈل ہے جس کی تصویر ’ہارپرز بازار عریبیہ‘ کے سرورق کی زینت بھی بن چکی ہے اور وہ آئندہ ماہ پیرس ہاﺅت کوشر فیشن ویک میں بھی شرکت کرنے جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق تلیدہ کا باپ سعودی جبکہ والدہ اٹلی کی شہری ہے۔ تلیدہ جدہ میں پیدا ہوئی اور وہیں پلی بڑھی۔ اپنی کامیابیوں کے حوالے سے اس کا کہنا تھا کہ ”جب میں نے ماڈلنگ شروع کی تھی تو میرے وہم و گمان میں بھی نہیں تھا کہ میں پہلی سعودی ماڈل ہوں گی جو بین الاقوامی سطح پر سپرماڈل کہلائے گی۔ میں نے اپنے بچپن اور لڑکپن میں کبھی کسی سعودی خاتون کی کسی میگزین کے سرورق پر تصویر نہیں دیکھی تھی۔ نہ ہی کسی سعودی خاتون کا کوئی فیشن شوٹ دیکھا تھا۔چنانچہ میں شروع سے ہی چاہتی تھی کہ غیرملکی ماڈلز کی طرح میری تصویر بھی کسی میگزین کے سرورق پر شائع ہو۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /عرب دنیا