میں اور میر ے ساتھی نشانے پر ، 1970والا کھیل کھیلا جا رہا ہے :نواز شریف

میں اور میر ے ساتھی نشانے پر ، 1970والا کھیل کھیلا جا رہا ہے :نواز شریف
میں اور میر ے ساتھی نشانے پر ، 1970والا کھیل کھیلا جا رہا ہے :نواز شریف

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نو از شریف نے کہا ہے کہ مجھے اور میرے ساتھیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔  انتخابا ت میں 1970والا کھیل کھیلا جا رہا ہے جب مشرقی پاکستان علیحدہ ہوگیا تھا۔اگر دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے۔

جیو نیوز کے مطابق سابق وزیراعظم نوازشریف نے ہارلے سٹریٹ کلینک کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے کہا ہے کہ پچھلے کئی مہینوں کا ریکارڈ اٹھا کر دیکھ لیں، صرف میں اورمیرے ساتھی نشانہ ہیں۔ایک جیسے مقدمات میں دوسروں کے فیصلے کچھ اور ہمارے کچھ اور آتے ہیں۔قمرالاسلام کے بچوں نے ان کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔پارٹی کو ہدایت کی ہے کہ قمرالاسلام کی بیٹی اوربیٹے کے کندھے سے کندھا ملاکرچلیں۔25 جولائی کو جوہوگا وہ نوشتہ دیوارہے۔ اگر دھاندلی نہ روکی گئی تو نتائج ہولناک ہوں گے۔دھاندلی کی نئی تاریخ رقم کی جا رہی ہے۔بہت خطرناک کھیل کھیلا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب،ریٹرننگ افسران اوردیگرنے یہ کیا سلسلہ شروع کررکھا ہے۔ شاہد خاقان عباسی اوردانیال عزیز کی نااہلی پرافسوس ہوا ہے۔

مزید : بین الاقوامی /اہم خبریں /قومی