عمران خان کے قریبی ساتھی اور خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر تعلیم کی اپنی تعلیم کیا ہے ؟ایسا انکشاف ہو گیا کہ عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

عمران خان کے قریبی ساتھی اور خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر تعلیم کی اپنی تعلیم ...
عمران خان کے قریبی ساتھی اور خیبر پختونخواہ کے سابق وزیر تعلیم کی اپنی تعلیم کیا ہے ؟ایسا انکشاف ہو گیا کہ عمران خان کے بھی ہوش اڑ جائیں گے

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) خیبرپختونخوا کے سابق صوبائی وزیر تعلیم عاطف خان کی تعلیمی قابلیت صرف انٹرمیڈیٹ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔نجی نیوز چینل ڈان نیوز کے مطابق کاغذات نامزدگی میں جمع ہونے والے دستاویزات کے مطابق 5 سال تک خیبرپختونخوا کے وزیر تعلیم رہنے والے عاطف خان نے صرف انٹر کیا ہوا ہے جبکہ انہوں نے گریجویشن کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

خیال رہے کہ عاطف خان خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے دور حکومت کے دوران وزیر تعلیم، بجلی اور توانائی بھی رہے تھے۔اس کے علاوہ وہ پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اور سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن بھی رہے ہیں جبکہ ان کا شمار چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں میں بھی ہوتا ہے۔

خیال رہے کہ عاطف خان خیبرپختونخوا کے ضلع مردان میں قومی اسمبلی کے حلقہ 21 اور صوبائی اسمبلی کے حلقہ 50 سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔دوسری جانب کاغذات نامزدگی میں جمع کرائے گئے دستاویزات میں تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ بتانے کے حوالے سے رابطہ کرنے اور ان کا موقف جاننے کی کوشش کی، تاہم ان سے رابطہ نہیں ہوسکا۔

مزید : قومی