میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل کیساتھ پی سی بی نے کیا سلوک کیا اور وہ اس وقت کہاں ہیں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی ہکا بکا رہ گیا، جان کر آپ کو واقعی یقین نہیں آئے گا

میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل کیساتھ پی سی بی نے کیا سلوک کیا اور وہ ...
میچ فکسنگ کی تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل کیساتھ پی سی بی نے کیا سلوک کیا اور وہ اس وقت کہاں ہیں؟ ایسی خبر آ گئی کہ ہر پاکستانی ہکا بکا رہ گیا، جان کر آپ کو واقعی یقین نہیں آئے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈکپ کے میچوں میں میچ فکسنگ کی پیشکش کرنے پر تحقیقات میں پھنسے عمر اکمل خاموشی سے کینیڈا روانہ ہوگئے۔ عمر اکمل پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) سے این او سی لے کر کینیڈا گئے ہیں جہاں وہ جمعرات سے شروع ہونے والی کنیڈین ٹی 20 لیگ میں شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی پورے بیلنس کے مزے لیتے رہیں گے کیونکہ۔۔۔“ موبائل بیلنس پر عائد ٹیکس کے خاتمے کے بعد پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، ہر کوئی خوشی سے نہال ہو گیا 

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے شو کاز نوٹس جاری کرکے عمر اکمل کو بدھ کو طلب کیا تھا لیکن وہ پیر کو از خود پی سی بی اینٹی کرپشن یونٹ کے سامنے پیش ہوئے اور ڈھائی گھنٹے اپنا بیان ریکارڈ کرانے کے بعد پہلی دستیاب فلائٹ سے کینیڈا روانہ ہو گئے۔

 آئی سی سی حکام عمر اکمل سے الگ وضاحت طلب کررہے ہیں تاہم ان سے متنازع بیان کے بارے میں جواب طلبی ٹورنٹو سے وطن واپسی پر طلب کی جائے گی۔پی سی بی نے ٹورنامنٹ کیلئے پہلے ہی عمر اکمل کو این او سی جاری کیا ہوا تھا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق قومی کرکٹر کو اس بار سخت سرا ہو سکتی ہے۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے جب عمر اکمل کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ عمر اکمل سے متعلق سوال پر اب میں خاموش رہوں گا کیونکہ اگر کوئی بات کی توپاکستان میں میڈیا کی شہ سرخیاں بن جائیں گی، میں عمر کے بارے میں کوئی بات نہیں کروں گا۔

واضح رہے کہ عمر اکمل نے ایک ٹی وی چینل کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ 2015ءکے عالمی کپ میں بھارت کے خلاف میچ سے قبل انہیں مبینہ طور پر یہ پیشکش ہوئی تھی کہ وہ دو گیندیں نہ کھیلیں جس کے عوض انہیں دو لاکھ ڈالرز ملیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے خلاف ہر میچ سے قبل پیسوں کی پیشکش ہوئی تھی کہ وہ کوئی بھی بہانہ کر کے میچ نہ کھیلیں لیکن بقول ان کے وہ اپنے ملک سے مخلص ہیں لہٰذا ان سے اس موضوع پر بات نہ کی جائے۔

آئی سی سی نے بھی عمر اکمل کے اس انٹرویو کا نوٹس لے کر تحقیقات شروع رکھی ہیں اور حکام کا کہنا ہے کہ وہ جتنا جلد ہو سکے عمراکمل سے اس بارے میں بات کرنا چاہیں گے۔

مزید : کھیل