’میں نے 200سے زائد خواتین سے تعلق قائم کیا اور۔۔۔‘ ٹی وی شو پر نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ اس کی۔۔۔

’میں نے 200سے زائد خواتین سے تعلق قائم کیا اور۔۔۔‘ ٹی وی شو پر نوجوان نے ایسی ...
’میں نے 200سے زائد خواتین سے تعلق قائم کیا اور۔۔۔‘ ٹی وی شو پر نوجوان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپا ہوگیا کیونکہ اس کی۔۔۔

  

نیویارک(نیوز ڈیسک) جنسی بے راہروی یقیناً کوئی فخر کی بات نہیں ہے لیکن مشہور ٹی وی شو ’لو آئی لینڈ‘ سے شہرت پانے والے نوجوان ایڈم نے شاید یہ سمجھا کہ جب وہ اپنی بے حیائی کو بڑھا چڑھا کر پیش کرے گا تو ناظرین اس کے دیوانے ہو جائیں گے۔ بس کچھ ایسا ہی سوچ کر اس نوجوان نے لاکھوں ناظرین کے سامنے یہ کہہ دیا کہ وہ اب تک 200 سے زائد خواتین کے ساتھ معاشقے چلا چکا ہے اور ان سب کے ساتھ جسمانی تعلقات بھی استوار کئے۔ ٹی وی ناظرین ایڈم کے اس انکشاف پر حیران بھی ہوئے اور اسے لعن طعن بھی کی۔ اکثر لوگوں کو حیرانی اس بات پر ہوئی کہ ایڈم کی عمر 22 سال ہے تو اس نے اتنی بڑی تعداد میں معاشقے کیسے کر لئے۔ اس پر تنقید کرنے والے ایک شخص نے سوال اٹھایا کہ ”اگر ایڈم نے 18 سال کی عمر میں اپنی رومانوی زندگی کا آغاز کیا تو اس کا مطلب ہے کہ ہر سال اس نے 50 خواتین کے ساتھ معاشقے چلائے، یہ کیسے ممکن ہے؟“ اسی طرح ایک اور صاحب نے کہا کہ ”ایڈم کو جس بات پر شرم آنی چاہئیے اسے فخریہ طور پر بیان کر رہا ہے۔ مجھے تو یہ نوجوان ذہنی بیمار نظر آتا ہے۔“ ایک خاتون نے ایڈم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ”اگر آپ نے 22 سال کی عمر میں 200 معاشقے کر لئے ہیں تو اس سے ایک ہی بات ثابت ہوتی ہے کہ آپ میں وفا نام کی کوئی چیز نہیں اور آپ پر اعتماد کرنے والے کو سوائے پچھتاوے کے کچھ نہیں ملے گا۔ دوسرے لفظوں میں آپ سراپا دھوکہ بازی و فریب کاری ہیں۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی