بھائیوں میں لڑائی ہوگئی، امریکہ نے بھارت پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی کیونکہ۔۔۔

بھائیوں میں لڑائی ہوگئی، امریکہ نے بھارت پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی ...
بھائیوں میں لڑائی ہوگئی، امریکہ نے بھارت پر پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی کیونکہ۔۔۔

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(نیوز ڈیسک)ایران پر سخت پابندیاں عائد کرنے کے بعد امریکا نے دنیا بھر کے ممالک کو خبردار کر دیا کہ کوئی ایران سے تیل نا خریدے۔ اکثر ممالک امریکا کے سخت ردعمل کے خدشے کے تحت ایرانی تیل کی خریداری سے گریزاں ہیں لیکن بھارت خود کو امریکا کا لاڈلا بچہ سمجھتے ہوئے یہ سوچ رہا تھا کہ شاید اس کا معاملہ مختلف ہے۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارت ایرانی تیل کی خریداری ڈالر کی بجائے روپے میں کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس پر اب امریکا کا ردعمل بھی سامنے آ گئے ہے۔ بھارت کی توقع کے بالکل برعکس امریکا نے اسے ایسی ڈانٹ پلائی ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی اپنے عوام کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے ہیں۔ امریکا نے بغیر لگی لپٹی رکھے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر اس نے ایرانی تیل خریدنے جیسی حرکت کی تو اس پر بھی ایران جیسی ہی پابندیاں عائد کر دی جائیں گی۔
فنانشل ایکسپریس کے مطابق گزشتہ روز امریکہ کی جانب سے تمام ممالک بشمول بھارت کو دھمکی دی گئی کہ ایران سے تیل کی خریداری بند کریں ورنہ پابندیوں کا سامنا کریں۔ امریکی سٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے سامنے آنے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے میں کسی بھی ملک کو اجازت نہیں ہوگی کہ وہ امریکی پالیسی کے خلاف جائے اوراس میں چین اور بھارت بھی شامل ہیں۔ اگر ان دونوں ممالک کی جانب سے بھی ایران سے تیل درآمد کیا جاتا ہے تو امریکہ ان کے خلاف بھی پابندیاں عائد کرے گا۔ اس ضمن میں امریکہ کی جانب سے 4نومبر کی تاریخ بھی دے دی گئی ہے، یعنی اس تاریخ کے بعد اگر کوئی بھی ملک ایران سے تیل خریدتا پایا گیا تو امریکہ اس پر پابندیاں عائد کردے گا۔ واضح رہے کہ عراق اور سعودی عرب کے بعد ایران دنیا میں تیل کا تیسرا بڑا سپلائر ہے۔ اپریل 2017ءسے جنوری 2018ءتک ایران نے 18.4 ملین ٹن خام تیل برآمد کیا ہے۔