”آپ اللہ کو ماننے والے ہیں ،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا ؟“اینکر پرسن کامران شاہد نے سوال کیا تو عمران خان نے خود ہی ایسا جواب دے دیاکہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

”آپ اللہ کو ماننے والے ہیں ،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا ؟“اینکر پرسن ...
”آپ اللہ کو ماننے والے ہیں ،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا ؟“اینکر پرسن کامران شاہد نے سوال کیا تو عمران خان نے خود ہی ایسا جواب دے دیاکہ پاکستانیوں کی حیرت کی انتہا نہ رہے گی

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )با با فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری کے وقت عمران خان اور ان کی اہلیہ نے چوکھٹ پر سجدہ کیا توسوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا ہو گیا تاہم اب عمران خان نے خود ہی اس کی وضاحت پیش کردی ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ بابا فرید گنج شکر کے دربار پر سجدہ نہیں کیا بلکہ ان سے اپنی عقیدت کا مظاہرہ کیا ہے ۔

نجی نیوز چینل دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دی فرنٹ “میں اینکر پرسن کامران شاہد نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے سوال کیا ”آپ اللہ کو ماننے والے ہیں ،غیر اللہ کے سامنے سجدہ کیسے کردیا ؟“۔اس پر جواب دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جو بھی شخص کلمہ گوہے وہ کبھی شرک نہیں کر سکتا ،جب آپ کلمہ طیبہ میں کہتے ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں تو کسی اور کو خدا ماننے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ،کوئی بھی شخص اللہ اور آخری نبی ﷺکو مانے بغیر مسلمان نہیں ہو سکتا ۔عمران خان نے وضاحت کی کہ میں نے بابا فرید گنج شکر کے مزار پر جا کر انہیں عزت دی اور عاجزی کا اظہار کیا ،میں نے وہاں سجدہ نہیں کیا بلکہ ان کی چوکھٹ پر بوسہ دیا ۔انہوں نے بتا یا کہ میری ایک صوفی شخص سے ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد میرا صوفی ازم کا سفر شروع ہوا اور میں نے بہت سے اولیا کرام کی زندگیوں کے بارے میں پڑھا ،میں نے بابا فرید گنج شکر کے بارے میں بھی پڑھا ،وہ ایک عظیم صوفی تھے ،ان جیسے بزرگ کی وجہ سے اسلام پھیلا ۔ان کا مزید کہناتھا کہ صوفی ازم میں انسان میں سے تکبر ختم ہو جاتا ہے اور عاجزی آجاتی اور میں نے بھی بابا فرید گنج شکر کے دربار پر عاجزی کا اظہار کیا ۔

واضح رہے کہ بابا فرید گنج شکر کے دربار پر حاضری کے وقت بشری بی بی اور عمران خان کی جانب سے عقیدت کے اس مظاہرے پر سوشل میڈ یا پر ہنگامہ برپا تھا ۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی