فیفا نے ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کیلئے پاکستان میں تیار کردہ خصوصی فٹ بال استعمال کرنے کا اعلان کر دیا، اس فٹ بال کی کیا خصوصیت ہے اور یہ دیکھنے میں کیسا ہے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

فیفا نے ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کیلئے پاکستان میں تیار کردہ خصوصی فٹ بال ...
فیفا نے ورلڈکپ کے اگلے مرحلے کیلئے پاکستان میں تیار کردہ خصوصی فٹ بال استعمال کرنے کا اعلان کر دیا، اس فٹ بال کی کیا خصوصیت ہے اور یہ دیکھنے میں کیسا ہے؟ تفصیلات نے پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند کر دئیے

  

ماسکو (ڈیلی پاکستان آن لائن) کھیلوں کا سامان بنانے والی مشہور کمپنی ’ایدی داس‘ نے ماسکو میں جاری فٹ بال ورلڈکپ کے ناک آﺅٹ مرحلے میں استعمال ہونے والا فٹ بال متعارف کرا دیا ہے جس کا نام ”تلستر مشتا“ ہے اور اس کے ڈیزائن میں سرخ رنگ کا اضافہ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی پورے بیلنس کے مزے لیتے رہیں گے کیونکہ۔۔۔“ موبائل بیلنس پر عائد ٹیکس کے خاتمے کے بعد پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، ہر کوئی خوشی سے نہال ہو گیا

روسی زبان میں ’مشتا‘ کا مطلب ’خواب‘ یا ’امتیاز‘ ہے اور اس نام کا انتخاب ٹورنامنٹ میں ’نمایاں امتیاز‘ یعنی ٹرافی جیتنے کی جنگ لڑنے والے کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔ نئے فٹ بال کا ڈیزائن بھی پہلے مرحلے میں استعمال ہونے والے ’تلستر 18‘ سے ملتا جلتا ہے تاہم ناک آﺅٹ مرحلے کے بعد کھلاڑیوں اور مداحوں میں پیدا ہونے والے تناﺅ اور جذبے کو ظاہر کرنے کیلئے سرخ رنگ کو نمایاں کیا گیا ہے۔

فٹ بال ورلڈکپ کے پہلے مرحلے میں استعمال ہونے والا ’تلستر 18‘ بھی پاکستان میں بنایا گیا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ ’تلستر مشتا‘ کو بنانے کا اعزاز بھی پاکستان کے پاس ہے۔ فٹ بال متعارف کراتے ہوئے ’ایدی داس‘ کمپنی نے کہا کہ اس نئے فٹ بال پر بالکل نیا پینل ڈیزائن اور مٹیلک پرنٹ بنایا گیا ہے جبکہ اسے بنانے کے دوران کارکردگی اور مضبوطی پر خاص توجہ مرکوز رکھی گئی ہے۔

مزید : کھیل