’چین سے آنے والی یہ چیز نہ کھائیں، اس میں کیڑے ہیں‘ وارننگ جاری کردی گئی

’چین سے آنے والی یہ چیز نہ کھائیں، اس میں کیڑے ہیں‘ وارننگ جاری کردی گئی
’چین سے آنے والی یہ چیز نہ کھائیں، اس میں کیڑے ہیں‘ وارننگ جاری کردی گئی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

کوالا لمپور(مانیٹرنگ ڈیسک)چین سے غذائی اشیاءدنیا بھر کو برآمد کی جاتی ہیں لیکن چین سے ملائیشیا درآمد کی جانے والی مچھلی میں ایک ایسی سنگین خرابی کا انکشاف سامنے آ گیاہے کہ جس نے چینی اشیاءدرآمد کرنے والے ہر ملک کے لئے پریشانی کی کیفیت پیدا کر دی ہے۔ ملائیشیا نے دیگر ممالک کو بھی خبردار کر دیا ہے کہ چین سے آنے والی ڈبے میں بند سارڈین مچھلی میں بیماریاں پیدا کرنے والے کیڑے موجود ہوسکتے ہیں، کیونکہ چین سے ملائیشیا آنے والی مچھلی میں یہ تشویشناک خرابی پکڑی جا چکی ہے۔

یاد رہے کہ ملائیشین کورنٹین و انسپکشن سروس کی جانب سے انکشاف کیا گیا تھا کہ 14 مئی کے روز چین سے آنے والے کنٹینروں میں موجود سارڈین مچھلی کے ڈبوں کا معائنہ کیا گیا اور پتہ چلا کہ ان میں بیماریاں پھیلانے والے طفیلی کیڑے موجود تھے۔ چین سے آنے والے ان کنٹینروں میں تقریباً 36 ہزار 720 کلوگرام مچھلی تھی۔ ملائیشین حکام نے ان کنٹینرز کو ضبط کرلیا ہے جبکہ دیگر درآمد غذائی اشیاءکی چیکنگ بھی مزید سخت کردی گئی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی