’اب کسی ایک بھی غیر ملکی کو نوکری نہیں ملے گی‘ بڑے عرب ملک نے خطرناک اعلان کردیا

’اب کسی ایک بھی غیر ملکی کو نوکری نہیں ملے گی‘ بڑے عرب ملک نے خطرناک اعلان ...
’اب کسی ایک بھی غیر ملکی کو نوکری نہیں ملے گی‘ بڑے عرب ملک نے خطرناک اعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مسقط(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں تو پہلے ہی غیر ملکیوں کا بوریا بستر گول کرنے کا سلسلہ جاری تھا، اب عمان میں بھی یہی کام شروع ہو گیا ہے۔ عمانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کیلئے چھ ماہ قبل غیر ملکیوں کی بھرتی پرپابندی عائد کی گئی تھی اور اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ یہ پابندی جاری رہے گی۔
عمانی وزارت افرادی قوت نے 25جنوری کے روز 87 مختلف شعبہ جات میں غیر ملکیوں کو ویزے جاری کرنے پر چھ ماہ کی پابندی عائد کی تھی۔ اب یہ فیصلہ سامنے آیا ہے کہ یہ پابندی مزید چھ ماہ کیلئے جاری رہے گی، جس کا آغاز 30 جولائی سے ہوگا۔
جن شعبوں میں غیر ملکیوں کی بھرتی پر پابندی عائد ہے ان میں میڈیا، ائیرلائن، اکاﺅنٹنگ، مینجمنٹ، میڈیکل، انفارمیشن سسٹمز اور انشورنس سرفہرست ہیں۔ اس فیصلے کا اطلاق ان اداروں پر نہیں ہوگا جو پبلک اتھارٹی فار سمال اینڈ میڈیم انٹر پرائزز ڈویلپمنٹ کے ساتھ رجسٹرڈ ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ چھ ماہ کی پابندی کے دوران تقریباً 32 ہزار عمانی شہریوں کو نئی ملازمتیں دی گئی ہیں او رحکومت پر امید ہے کہ اگلے چھ ماہ کے دوران بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔

مزید :

عرب دنیا -