ہندوستان میں اردو زبان کی مقبولیت میں کمی ! ، درجہ بندی میں تنزلی ، ساتویں نمبر پر پہنچی گئی

ہندوستان میں اردو زبان کی مقبولیت میں کمی ! ، درجہ بندی میں تنزلی ، ساتویں ...
ہندوستان میں اردو زبان کی مقبولیت میں کمی ! ، درجہ بندی میں تنزلی ، ساتویں نمبر پر پہنچی گئی

  

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سال2011کی مردم شماری کی رپورٹ کے مطابق ہندی ملک میں سب سے زیادہ بولی جانے والی زبان ہے۔ جب کہ اردو بولنے والوں کی تعدادمیں کمی آئی ہے اور درجہ بندی میں اردو زبان ساتویں پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق2001میں اردو چھٹے مقام پر تھی۔ ملک میں اردو بولنے والوں کی تعداد 4.34 فیصد ہے جبکہ 2001 میں اردو بولنے والوں کی تعداد 5.01 فیصد تھی۔سال2001کے مقابلے ہندی بولنے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ 2001 میں ہندی بولنے والوں کی تعداد 41.3 فیصد تھی جو 2011میں بڑھ کر 43.63 فیصد ہوگئی ہے۔بنگلہ زبان دوسرے نمبر پر ہے۔ جب کہ اس فہرست میں مراٹھی تیسرے مقام پر ہے۔ جب کہ گزشتہ سروے میں تیسری پوزیشن پر تیلگو زبان تھی۔ آئین کی آٹھویں شیڈول کے مطابق کل 22 زبانوں میں سنسکرت بولنے والوں کی تعداد سب سے کم ہے۔ صرف 24 ہزار 821 افرا د کی ہی مادری زبان سنسکرت ہے۔جب کہ بوڈو، منی پور، کونکنی، اور دوگری بولنے والوں کی تعداد سنسکرت سے زیادہ ہے۔انگریزی آٹھویں شیڈول میں شامل نہیں ہے۔

مزید : بین الاقوامی