ریحام خان کی کتاب ، عمران خان نے خاموشی توڑ دی ، پہلی بار ایسی بات کہہ دی کہ ریحام خان کو بھی شرمند ہ کردیا

ریحام خان کی کتاب ، عمران خان نے خاموشی توڑ دی ، پہلی بار ایسی بات کہہ دی کہ ...
ریحام خان کی کتاب ، عمران خان نے خاموشی توڑ دی ، پہلی بار ایسی بات کہہ دی کہ ریحام خان کو بھی شرمند ہ کردیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف چیئر مین عمران خان  نے کہا کہ جب لوگ اتنا زیادہ نیچے گر جاتے ہیں تو مجھے بہت افسوس ہوتا ہے ، ریحام خان کے بارے میں دانیال عزیز کے حوالے سے کی جانے والی باتیں من گھڑت ہیں۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ “ میں دانیال عزیز کے حوالے سے سوال پر کہ وہ عمران خان اور ریحام کے درمیان میں آگئے تو اس حوالے سے عمران خان کا کہنا تھا کہ اس بات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے ، ریحام خان کے انڈین انٹرویو کے حوالے سے سوال پر عمران خان نے کہا کہ میں لوگوں کی اچھائی دیکھتا ہوں برائی نہیں دیکھتا لیکن مجھے بڑا صدمہ پہنچتا ہے جب لوگ اتنے زیادہ نیچے گر جاتے ہیں ۔عورتوں کے جنسی استعمال کے عوض سیاسی فوائد دینے کے حوالے سے انہوں نے کہا کوئی ایک بھی عورت بتا دیں جس کومیں نے کسی سفارش یا کسی اور بنیاد پر ٹکٹ دیا ہو ۔ یہ جو کچھ ہوا ہے میراایمان ہے کہ یہ سارا کچھ شریف برادران کے سامنے آئے گا جو یہ ایک عورت کو استعمال کرکے اس سے کتاب لکھوا دیتے ہیں۔

مزید : قومی