ٹکٹوں کی تقسیم ، جہانگیر ترین دلبرداشتہ ہو کر انتخابات سے قبل اپنی فیملی کے ساتھ ایسے ملک چلے گئے کہ عمران خان کو بھی زور دار جھٹکا دے گئے

ٹکٹوں کی تقسیم ، جہانگیر ترین دلبرداشتہ ہو کر انتخابات سے قبل اپنی فیملی کے ...
ٹکٹوں کی تقسیم ، جہانگیر ترین دلبرداشتہ ہو کر انتخابات سے قبل اپنی فیملی کے ساتھ ایسے ملک چلے گئے کہ عمران خان کو بھی زور دار جھٹکا دے گئے

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)جنوبی پنجاب میں پارٹی ٹکٹس کی تقسیم پر جہانگیر ترین کی سفارشات نظر انداز کر دی گئیں ہیں جس پر وہ خاندان کے ہمرا ہ لندن روانہ ہو گئے ہیں۔

جیونیوز کے مطابق تحریک انصا ف کی جانب سے پارٹی کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین پارٹی ٹکٹ کے حوالے سفارشات نہ مانے جانے پر لندن چلے گئے ہیں۔ جنوبی پنجاب میں ان کے سفارش کردہ امیدواروں کو نظر انداز کردیا گیا جس پر وہ ناراض ہو کر اپنے خاندان کے ساتھ بیرون ملک چلے گئے ہیں اس حوالے سے جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ لندن کیوں جارہے ہیں تو انہوں نے اس کی وجہ طبیعت کی خرابی بتائی ۔

مزید : قومی