حاملہ ثانیہ مرزا کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ پاکستانی دیکھتے ہی رہ گئے، پھر کچھ صارفین نے ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی، دیکھ کر آپ تو کیا شعیب ملک بھی شدید برہم ہو جائیں گے

حاملہ ثانیہ مرزا کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ پاکستانی دیکھتے ہی رہ گئے، پھر ...
حاملہ ثانیہ مرزا کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ پاکستانی دیکھتے ہی رہ گئے، پھر کچھ صارفین نے ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی، دیکھ کر آپ تو کیا شعیب ملک بھی شدید برہم ہو جائیں گے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ٹینس سٹار اور پاکستانیوں کی ”بھابھی“ ثانیہ مرزا امید سے ہیں جس کا اعلان انہوں نے چند ماہ قبل سوشل میڈیا پر کر دیا تھا۔ اس اعلان کے بعد وہ بہت کم عوامی مقامات یا تقریبات میں نظر آئیں جس سے یہ اندازہ لگانا مشکل نہیں کہ وہ اپنی صحت کا بھرپور خیال رکھ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”پاکستانی پورے بیلنس کے مزے لیتے رہیں گے کیونکہ۔۔۔“ موبائل بیلنس پر عائد ٹیکس کے خاتمے کے بعد پاکستانیوں کیلئے سب سے بڑی خوشخبری آ گئی، ہر کوئی خوشی سے نہال ہو گیا
حال ہی میں ائیرپورٹ پر لی گئی ان کی ایک تصویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئی اور پاکستانی اپنی ’بھابھی‘ کی یہ تصاویر دیکھ کر انتہائی خوش ہو گئے۔ ثانیہ مرزا اس تصویر میں بہت خوش نظر آ رہی ہیں اور ان کے چہرے پر ہنسی دیکھ کر پاکستانیوں کے دل بھی کھل اٹھے جنہوں نے بھرپور پیار نچھاور کرنا شروع کر دیا۔


ثانیہ مرزا حاملہ ہیں اور ایسی صورتحال میں خواتین کے وزن میں اضافہ معمولی بات ہے مگر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اس پر ان کا مذاق اڑانا شروع کر دیا اور ایسے ایسے کمنٹس کئے کہ پاکستانی غصے سے آگ بگولہ ہو گئے اور پھر ان نام نہاد ”کی بورڈ وارئیرز“ کی وہ ’دھلائی‘ کی کہ شعیب ملک بھی خوش ہو گئے ہوں گے۔

سونیا چاولہ نے لکھا ”یہ بہت ہی خوفناک لگ رہی ہے“

عاشی نے لکھا ”پینڈو عورت“

حراءنے ثانیہ مرزا کا دفاع کرتے ہوئے لکھا ”ضروری تو نہیں کہ یہ بھی سب کی طرح مغربی لباس پہن کر اپنی نمائش کرتی پھریں۔۔۔ میرے خیال سے وہ توہ اس روائتی لباس میں بہت خوبصورت لگ رہی ہیں“

سرویش نے لکھا ”اس کا چہرہ تو 50 سالہ عورت جیسا لگ رہا ہے، یہ کیا کر رہی ہے“

تیمور عتیق نے لکھا ”اب یہ آنٹی جی بن گئی ہیں“

ایک صارف نے سرویش کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”کیونکہ وہ حاملہ ہیں“

ریماس نے لکھا ”وہ حاملہ ہیں دوستو!!! وزن بڑھنا معمول کی بات ہے۔ 12 کلو وزن میں اضافہ ایک حاملہ خاتون کیلئے عام سی بات ہے۔ یہ جاننے کے بعد بھی کہ وہ حاملہ ہیں، ایسا مت کہو وہ بدصورت لگ رہی ہیں ، آپ لوگ اس معاملے پر بھی اپنی منفی سوچ پھیلانا چاہتے ہیں“

سدھیر نے ان کے کپڑوں پر بھی اعتراض کر دیا اور لکھا”ایسا لگتا ہے کہ لباس کے معاملے میں یہ حیدرآبادی سٹائل سے زیادہ پاکستانی ثقافت سے متاثر ہیں“

ایکوا مرمیڈ نامی صارف نے سدھیر کو جواب دیا ”حیدر آباد کے لوگ پنجابی کپڑے نہیں پہن سکتے۔۔۔ اب لباس میں بھی پاکستان، بھارت ہونے لگ گیا۔۔۔ حتیٰ کہ پوری دنیا میں رہنے والے ہندو بھی پنجابی کپڑے پہنتے ہیں“