عوام میر ے خلاف فیصلے کاجواب دیں گے :دانیال عزیز

عوام میر ے خلاف فیصلے کاجواب دیں گے :دانیال عزیز
عوام میر ے خلاف فیصلے کاجواب دیں گے :دانیال عزیز

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے 5سال کے لئے نااہل قرار دیئے گئے رہنما دانیال عزیز نے کہاہے کہ انتظامیہ کی جانب سے ن لیگ کے ساتھ موجودہ سلوک کے بعد عوام مسلم لیگ ن کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جیو نیوز کے پروگرام ”آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ“ میں گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز نے کہا ہے کہ مجھے انداز ہ تھا کہ اس قسم کا فیصلہ آنا ہے ا س لئے میں نے اس کا انتظام کر رکھا تھا ۔ عدلیہ پر تنقید کرنے کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ نے ن لیگ کے ساتھ جو کچھ کر دیا ہے اس سے یہ ہونا ہی تھا کہ عوام اس کے خلاف کھڑی ہو جاتی ۔ اب پنجاب میں لوگ ن لیگ کے ساتھ کھڑے ہورہے ہیں۔ لو گ یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ عمران خان کے مقابلے میں ہمارے ساتھ امتیازی سلوک کیوں کیا جارہا ہے ؟عوام اس فیصلے کا جواب دیں گے جو میرے خلاف آیا ہے ۔

مزید : قومی