انڈین پولیس کا امتیاز ی سلوک ،100 مسلم خاندان نقل مکانی پر مجبور ، گھروں پربرائے فروخت کے پوسٹرزآویزاں

انڈین پولیس کا امتیاز ی سلوک ،100 مسلم خاندان نقل مکانی پر مجبور ، گھروں ...
انڈین پولیس کا امتیاز ی سلوک ،100 مسلم خاندان نقل مکانی پر مجبور ، گھروں پربرائے فروخت کے پوسٹرزآویزاں

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

نئی دہلی(ڈیلی پاکستان آن لائن)مغربی اترپردیش میں انڈین پولیس کی طرف سے امتیازی سلوک پر 100 مسلم کنبوں نے نقل مکانی کا اعلان کیا ہے۔ لوگوں نے باضابطہ طور پر اپنے گھروں کے باہر نقل مکانی اور مکان برائے فروخت کے پوسٹرز بھی چسپاں کردیے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق میرٹھ کے لساڑی گاوئں کے تقریبا 100 مسلم کنبوں نے انتظامیہ پر یکطرفہ کارروائی کا الزام عائد کرتے ہوئے گاوں سے نقل مکانی کا اعلان کیا ہے۔مسلمانوں کا کہنا ہے کہ ہندﺅں اور مسلمانوں کا آپس میں جھگڑا ہوا تھا ۔ ہم حصول انصاف کے لیے تھانے گئے جہاں پر پولیس نے دو مسلم نو جوانوں کو جیل بھیج دیا جبکہ ہندو نو جوانوں کو تھانے سے ہی جانے کی اجازت دے دی۔ انتظامیہ نے یک طرفہ کارروائی کی ہے۔ ہماری ایف آئی آر تک درج نہیں کی جارہی ہے۔لساڑی میں رہ کر ہم خود کو محفوظ نہیں سمجھتے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی