ہیڈماسٹر کا بیٹا پاکستان کی تاریخ ساز میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر بن گیا ،وہ ایک سال کے اندر کیاکیا انقلابی کام کرنا چاہتاہے؟ جانئے

ہیڈماسٹر کا بیٹا پاکستان کی تاریخ ساز میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر بن گیا ...
ہیڈماسٹر کا بیٹا پاکستان کی تاریخ ساز میڈیکل یونیورسٹی کا وائس چانسلر بن گیا ،وہ ایک سال کے اندر کیاکیا انقلابی کام کرنا چاہتاہے؟ جانئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ملک کے معروف سرجن  پروفیسر ڈاکٹر خالد مسعود گوندل نے رواں ماہ پاکستان کی سب سے بڑی اور تاریخی میڈیکل یونیورسٹی ’’ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی‘‘  کے دوسرے ریگولر وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالا ہے ،ڈاکٹر پروفیسر خالد مسعود گوندل کو شعبہ صحت میں گراں قدر خدمات کی بدولت 2013 میں صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی طرف سے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا تھا جبکہ 2015 میں انہیں پنجاب حکومت کی جانب سے 21 ویں گریڈ میں ترقی دی گئی تھی ۔ پروفیسر خالد مسعود کے پاس ملکی اور بین الاقوامی سطح پر 100 سے زائد ریسرچ پبلیکشین ہیں، وہ اس سے اسی یونیورسٹی کے چیئرمین ڈیپارٹمنٹ آف سرجری اور سابق سینئر نائب صدر کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان رہ چکے ہیں۔اب وہ ایسے کون سےانقلابی اقدامات کرکے ’’ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی‘‘ کو دنیا کی صفحہ اول کا طبی ادارہ  بنانے کا عزم کئے ہوئے ہیں ؟ ان کی زبانی جانئے ۔۔۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔ 

مزید :

ویڈیو گیلری -