”موجودہ کتے کا نام ہے موٹو اور شیرو اس کا۔۔۔“ کامران شاہد نے کتوں سے متعلق سوال پوچھا تو عمران خان نے حقیقت بتاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے، دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

”موجودہ کتے کا نام ہے موٹو اور شیرو اس کا۔۔۔“ کامران شاہد نے کتوں سے متعلق ...
”موجودہ کتے کا نام ہے موٹو اور شیرو اس کا۔۔۔“ کامران شاہد نے کتوں سے متعلق سوال پوچھا تو عمران خان نے حقیقت بتاتے ہوئے ایسی بات کہہ دی کہ صحافی ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے، دیکھ کر آپ کی بھی ہنسی چھوٹ جائے گی

روزنامہ پاکستان کی اینڈرائیڈ موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) چیئرمین عمران خان کے گھر میں ہمیشہ سے کتے موجود رہے ہیں مگر کچھ عرصے سے ’شیرو‘ کا نام ہی سامنے آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔حاملہ ثانیہ مرزا کی ایسی تصویر سامنے آ گئی کہ پاکستانی دیکھتے ہی رہ گئے، پھر کچھ صارفین نے ایسا کام شروع کر دیا کہ پاکستانیوں کے غصے کی انتہاءنہ رہی، دیکھ کر آپ تو کیا شعیب ملک بھی شدید برہم ہو جائیں گے 

شیرو کو عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کی وجہ سے بھی شہرت ملی کیونکہ کہا جاتا ہے کہ ریحام خان کو شیرو سخت ناپسند تھا اور وہ اس کی موجودگی سے بہت پریشان ہوتی تھیں مگر عمران خان اسے بہت پیار کرتے تھے تاہم کوئی کہتا ہے کہ شیرو مر چکا ہے تو کوئی کہتا ہے کہ نہیں! ابھی زندہ ہے۔

عمران خان نے اب حقیقت سے پردہ اٹھا ہی دیا ہے اور معروف صحافی کامران شاہد کو دئیے گئے انٹرویو میں انکشاف کیا کہ شیرو مر چکا ہے۔ انہوں نے بتایا ”کتے ہمیشہ وفادار رہے ہیں اور میرے گھر میں رہے ہیں، شیرو ہے نہیں بلکہ تھا، ابھی موجودہ کتے کا نام ہے موٹو۔۔۔ شیرو اس کا باپ تھا۔۔۔“ جیسے ہی عمران خان نے موٹو کی ’ولدیت‘ کا انکشاف کیا تو کامران شاہد ہنسی روکنے میں ناکام ہو گئے اور چہرہ چھپا کر ہنسنے لگے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /علاقائی /اسلام آباد