سرفراز احمد کی اہلیہ رو پڑی

سرفراز احمد کی اہلیہ رو پڑی
سرفراز احمد کی اہلیہ رو پڑی

  

لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہاہے کہ بھارت کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ہوٹل میں بدسلوکی کی ویڈیو دیکھ کر اہلیہ رونے لگ گئی تھی، میں نے اہلیہ کو سمجھایا کہ یہ تو صرف ایک ویڈیو آئی ہے ہم اس سے زیادہ سنتے ہیں، ہمت کرو یہ سب تو زندگی کا حصہ ہیں، برا کریں گے تو یہ سب سہنا پڑے گا۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ بھارت سے شکست کے بعد شائقین کا جو ردعمل آیا اس سے بہت دکھ پہنچا مگر ان سب لوگوں کا شکر گزار ہوں جو اس مشکل کی گھڑی میں ہمارے ساتھ کھڑے رہے اور ہمیں سپورٹ کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے بھارت سے شکست کے بعد جو ہفتہ گزرا وہ بہت مشکل سے گزرا لیکن ٹیم نے ا±س وقت سے بہت کچھ سیکھا اور پھر جو کارکردگی ہم نے جنوبی افریقا کے خلاف دکھائی اور پھر عوام نے جس طرح سپورٹ کیا وہ بہت اچھا تھا۔

مزید :

کھیل -