سخت گرمی میں پارک میں کام کرنے والے دو مالیو ں کو ایک،ایک ہزار نقد انعام
لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی صفائی ستھرائی مہم جاری ہیں۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر اے سی رائیونڈ عدنان نے فلائی اوورپارک کا دورہ کیا۔انہوں نے سخت گرمی میں صفائی ستھرائی کا کام کرنے والے دو مالیوں کو ایک ایک ہزار روپیہ بطور انعام دیا۔