اے پی سی میں کر پشن اور غر یب عوام کیلئے کو ئی با ت نہیں،شاہد صدیق

اے پی سی میں کر پشن اور غر یب عوام کیلئے کو ئی با ت نہیں،شاہد صدیق

  

لاہور (پ ر) وزیراعلی پنجاب کی میڈیا ٹیم کے ممبر‘پی ٹی آ ئی کے بانی رکن ڈاکٹر شاہد صد یق خان نے کہا ہے کہ اپوز یشن کی اے پی سی ”کیا پدی اور کیا پدی کا شوبا“ ثا بت ہو ئی لا کھو ں رو پے لگا کر اپوز یشن کواکٹھا کرنے والے کسی ایک بیانیہ پر متفق نہ ہو پائے حکومت کو گرانے کیلئے بلا ئی گئی اے پی سی کے شرکا ء خو د حکومت کے پا ؤ ں میں گر کراین آر او مانگ رہے ہیں۔

ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے پار ٹی کارکنو ں سے گفتگو کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اے پی سی میں کر پشن اور غر یب عوام کیلئے کو ئی با ت نہیں کی انتخابا ت پر تنقید کرنے والو ں کوایک سا ل بعد ہو ش آ ئی ہے کہ دھاند لی ہو ئی؟ حکومت کو گھر بھیجنے کیلئے بلا ئی گئی اے پی سی کے شرکا ء کسی ایک بیانیہ پر بھی متفق نہیں ہو سکے پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ حکومت گرانا بچو ں کا کام نہیں انہو ں نے مزید کہاکہ اپوز یشن کا اب کو ئی بہا نہ اور ڈرامہ کامیا ب نہیں ہو گا کر پشن کرنے والے قا نو نی شکنجے میں آ چکے ہیں انہیں ہر صور ت کر پشن کاحسا ب دینا پڑے گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -