ڈرامہ سیریل ’’یاریاں‘‘کا کیمرا کلوز،تمام کاسٹ کی شرکت

ڈرامہ سیریل ’’یاریاں‘‘کا کیمرا کلوز،تمام کاسٹ کی شرکت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)ڈرامہ سیریل ’یاریاں‘ کا کیمرا کلوز ہوگیا ہے جس کے اختتام پر تمام کاسٹ موجود تھی۔ سید وجاہت حسین کی ڈائریکشن میں بنائی گئی یہ سیریل ان دنوں نجی ٹی وی سے پیش کی جارہی ہے جس کی 11 اقساط نشر کی جاچکی ہیں۔ ڈرامے نے پہلے دن ہی مقبولیت کی بلندیوں کو چھو لیا تھا کیونکہ منفرد کہانی کی وجہ سے ناظرین نے اسے بہت پسند کیا،جیسے جیسے کہانی آگے بڑھتی رہی ناظرین کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہوتا رہا۔ دو بہنوں کے درمیان غلط فہمی سے شروع ہونے والی کہانی اب نہایت دلچسپ مقام پر پہنچ چکی ہے۔ یہ کردار عائزہ خان اور مومل شیخ نے کئے ہیں جو محمود اسلم اور شگقفتہ اعجاز کی بیٹیاں ہیں۔عائزہ خان منیب بٹ کو پسند کرتی ہے اور اس سے شادی کی خواہش مند ہوتی ہے جبکہ دوسری طرف مومل شیخ کا رشتہ جنید خان سے طے ہوچکا ہے۔
تاہم عائزہ خان کی ایک غلطی سارا کھیل بگاڑ دیتی ہے۔ مومل شیخ کی شادی منیب بٹ سے کردی جاتی ہے جہاں سے کہانی ایک نیا رخ احتیار کرتی ہے۔جنید خان بھی اپنی سابقہ محبت کو فراموش کرتے ہوئے عائزہ خان کو دل میں بسا لیتا ہے لیکن ابھی اس ڈرامے میں بہت کچھ ہونے والا ہے، کیا مومل شیخ والدین کو کبھی اصل حقیقت بارے بتا پائے گی اور کیا عائزہ خان اور جنید خان کی شادی ان کی محبت کی گواہی دے گی۔ یہ سب تو ناظرین آئندہ اقساط میں ہی دیکھ سکیں گے تاہم ڈرامے کی پوری ٹیم اس کی کامیابی پر بہت خوش ہے۔یہ امر قابل ذکر ہے سید وجاہت حسین کا شمار کامیاب ترین ڈراموں میں ہوتا ہے کیونکہ ان کا ہر ڈرامہ پہلے سے منفرد اور مقبول ہوتا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ختم ہونے والے ان کے سیریل’دو بول‘ نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کئے تھے۔

مزید :

کلچر -