لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”الحمرا لائیو“کا 13واں ایڈیشن

لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”الحمرا لائیو“کا 13واں ایڈیشن
 لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”الحمرا لائیو“کا 13واں ایڈیشن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(فلم رپورٹر)لاہور آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”الحمرا لائیو“کے 13ویں ایڈیشن کا انعقادکیا گیا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرااطہر علی خان نے اس ٹیلنٹ کے فروغ کے اس پروگرام کے انعقاد کے حوالے سے کہا کہ ہمارے ملک کی مٹی ادب وثقافت کے لئے بڑی زرخیز ہے،ہمارا نوجوان بے پناہ صلاحیتوں کا مالک ہے،الحمرا آرٹ کا گہوارہ اور اس کی ترویج کا ذریعہ ہے۔الحمرا لائیو کے 13ایڈیشن میں 16نوجوان گلوکاروں نے شرکت کی ان میں مبین، مون گل، بابر اسلم،شازیہ خان،کومل جعفری، حسین ظفر، شامل، روحیل وقاص،شہزاد کے علاوہ دیگر گلوکاروں نے شرکت کی اور اپنے فن کا مظاہر ہ کیا اور حاضرین نے داد سمیٹی۔الحمرا لائیو میں الحمرا اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کے طلبہ و طالبات کے علاوہ پنجاب بھر سے نوجوانوں نے شرکت کی۔واضح رہے الحمرا اکیڈ می آف پرفارمنگ آرٹس میں فنون لطفیہ کے 15مختلف شعبوں میں 500طلبہ و طالبات تعلیم و تربیت حاصل کر رہے ہیں جو گاہے بگاہے الحمرا لائیو میں پرفارم کر کے اپنی صلاحیتوں کا ثبوت دیتے رہتے ہیں۔پروگرام میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ یہ پلیٹ فارم ہمارے اعتماد میں اضافہ کا باعث ہے جس پر ہم الحمرا انتظامیہ کے شکر گزار ہیں۔

مزید :

کلچر -