ڈائریکٹر عامر یوسف کی نئی ڈرامہ سیریل کا نام”جانباز“ فائنل
لاہور(فلم رپورٹر)ڈائریکٹر عامر یوسف کی نئی ڈرامہ سیریل کا نام’جانباز‘ فائنل کیا گیا ہے جسے بہت جلد نشر کیا جائے گا۔چند ماہ پہلے جب اس سیریل کا ا?غاز کیا گیا تو اس وقت یہ افواہیں زیر گردش تھیں کہ پولیس سے متعلق بنایا جانے والا یہ ڈرامہ پی ٹی وی کے مقبول ترین ڈرامے’اندھیرا اجالا‘ کا سیکوئیل ہے تاہم کچھ عرصہ بعد رائٹر یونس جاوید کا اعتراض بھی سامنے آیا۔ذرائع نے بتایا ہے کہ’جانباز‘ کسی ڈرامے کا سیکوئیل نہیں ہے اور نہ ہی اس کی کہانی کا تعلق کسی سے ہے کیونکہ یہ بالکل یہ نیا اور مختلف پراجیکٹ ہے۔
ڈرامے کی کاسٹ میں دانش تیموراورعرفان کھوسٹ سمیت بہت سے فنکار کام کررہے ہیں۔یہ امر قابل ذکر ہے ڈرامے کے ا?غاز سے اب تک مختلف فنکار اور پراجیکٹ سے جڑے زیادہ تر لوگ اسے’اندھیرا اجالا سیزن2‘ ہی قرار دے رہے تھے۔