سوشل میڈیا پر ذہین طاہرہ کی بغیرتصدیق موت کی خبریں

سوشل میڈیا پر ذہین طاہرہ کی بغیرتصدیق موت کی خبریں
 سوشل میڈیا پر ذہین طاہرہ کی بغیرتصدیق موت کی خبریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(فلم رپورٹر)ٹیلی ویژن کی نامور اداکارہ ذہین طاہرہ کے بیٹے کامران خان نے اْن کے انتقال کی افواہوں کی تردید کردی ہے۔اداکارہ کو چند روز قبل دل کا دورہ پڑنے کے باعث کراچی کے نجی ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ زیر علاج ہیں جنہیں طبیعت زیادہ خراب ہونے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔گزشتہ روز سے سوشل میڈیا پر افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ اداکارہ شدید علالت کے باعث چل بسیں تاہم ان کے بیٹے کی جانب سے اس کی تردید کی گئی ہے۔اداکارہ کے بیٹے کامران خان نے میڈیا کو بتایا کہ ذہین طاہرہ ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔ شام تک والدہ کو وینٹی لیٹر سے بھی ہٹا دیا جائے گا۔دوسری طرف سوشل میڈیا پر لوگ کسی تصدیق کے بغیر ان کی موت کی خبریں پھیلانے میں مصروف ہیں۔

مزید :

کلچر -