صاف بات کرنے کی عادی ہوں دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،وینا ملک

صاف بات کرنے کی عادی ہوں دھمکیوں سے نہیں ڈرتی،وینا ملک

  

لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ وینا ملک کا کہنا ہے کہ وہ صاف بات کرنے کی عادی ہیں اور کسی کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتیں۔اپنے ٹویٹ میں وینا ملک نے کہا کہ ان کے خلاف کیس دائر ہونے کے بعد انہیں دھمکیاں بھی مل رہی ہیں لیکن ان دھمکیوں سے انہیں کوئی ڈر نہیں لگتا ہے کیونکہ وہ سچ بولنے کی عادی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑے سیاستدانوں کا احتساب کرنے کے لئے وہ اپنے ملک کے ساتھ کھڑی ہیں اور ہر اس اقدام کی حمایت کرتی ہیں جس سے ملک مضبوط ہوتا ہے۔

مزید :

کلچر -