22ہزار سے زائد زکوٰۃ کمیٹیوں کے ذریعے 2لاکھ مستحقین میں اڑھائی ارب روپے تقسیم

 22ہزار سے زائد زکوٰۃ کمیٹیوں کے ذریعے 2لاکھ مستحقین میں اڑھائی ارب روپے تقسیم

  

لاہور(لیڈی رپورٹر)وزیر زکواۃ و عشر پنجاب شوکت علی لالیکا نے کہا ہے کہ محکمہ زکوٰۃ کی کاوشوں سے گزشتہ دو ماہ میں 22ہزار900سے زائد زکواۃ کمیٹیاں تشکیل دی جاچکی ہیں جبکہ 2لاکھ سے زائد مستحقین میں اڑھائی ارب روپے سے زائد زکواۃ تقسیم کی جاچکی ہے- وہ ڈی جی پی آر آفس میں محکمہ زکواۃکے اقدامات کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے- انہوں نے بتایا کہ پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی جانب سے زکوٰۃ بجٹ2018-19 کے لئے4 ارب 43 کروڑ روپے کے زکوٰۃ بجٹ کی منظوری دی گئی ہے -پنجاب بھر کے 1 لاکھ40 ہزار سے زائد مستحقین زکوٰۃ کو گزارہ الاؤنس کی فراہمی کے لیے مبلغ 1 ارب  68 کروڑ 90 لاکھ روپے کا اجراء کیا جاچکا ہے-87ہزار سے زائدمستحقین کو 13 ہزار روپے فی کس فراہم کردیئے گئے ہیں - 6ہزار500 سے زائد نابینا افراد کے لیے خصوصی گزارہ الاؤنس کی فراہمی کے لیے 12 کروڑ روپے کی رقم مختص  اور اب تک 3400 سے زائد نابینا افراد کو 19 ہزارروپے فی کس فراہم کردیئے گئے ہیں - ضلع زکوٰۃ کمیٹیوں کو  تقریباً 50 ہزار سے زائد طلبا وطالبات کی فنی تعلیم کے لیے 1 ارب 2کروڑ روپے جاری کئے جاچکے ہیں -282 ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹس میں زیر تربیت33ہزار سے زائد مستحق طلباء و طالبات کو وظائف بشرح3000/- روپے ماہانہ فراہم کردیئے ہیں - وزیر زکواۃ نے بتایا کہ صوبائی سطح کے ہسپتالوں میں زیر علاج مستحق مریضوں کے مفت علاج و معالجہ کے لئے زکواۃ فنڈسے 32 کروڑ 70 لاکھ روپے کی رقم کا اجراء کیا جاچکا ہے اور اب تک 38 ہزارسے زائد مستحق مریضوں کو مفت علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کی جاچکی ہے۔ضلع زکوۃ کمیٹیوں کو ضلع اور تحصیل کی سطح کے ہسپتالوں میں مستحق مریضوں کے مفت علاج معالجہ کے لیے 13کروڑ  50 لاکھ روپے کی رقم  کا اجراء کیا جاچکا ہے اور اب تک 6ہزار سے زائد مستحق مریضوں کو مفت علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جاچکی ہیں -دینی مدارس میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو وظائف کی فراہمی کے لیے12کروڑ20لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔

 کالجوں / یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء وطالبات کو وظائف کی فراہمی کے لیے12کروڑ20لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی-شوکت علی لالیکا نے بتایا کہ پنجاب بھر میں نادار اور مستحق بچیوں کو شادی گرانٹ کی فراہمی کے لیے 13 کروڑ50 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی جو مبلغ20 ہزار روپے  فی مستحق  کے حساب سے تقسیم کی جا رہی ہے۔ اس سے  6 ہزار 5سو سے زائد خاندان مستفید ہوں گے۔مستحقین زکوٰۃ کی مستقل بحالی کے لئے سماجی بحالی اسکیم کے تحت  مبلغ 7کروڑ50 لاکھ روپے کئی رقم مختص کی گئی جو مبلغ15 تا20 ہزار روپے فی کس کے حساب سے جاری کی جا رہی ہے،اس رقم سے 4 ہزار سے زائد مستحق افراد مستفید ہوں گے۔مستحق بحالی سکیم برائے ہنر مند افراد کے لیے مبلغ9کروڑ روپے کی رقم مختص کی گئی ا س رقم سے تقریباً1800 افراد مستفید ہوں گے-راولپنڈی میں مقیم جزام کے مستحق مریضوں کے لئے مبلغ18 لاکھ روپے کی رقم مختص کی گئی-انہوں نے بتایا کہ پاکستان سٹیزن پورٹل کی طرف سے محکمہ کو 128 موصولہ درخواستوں میں سے 122 درخواستیں نمٹائی جاچکی ہیں جبکہ 6 درخواستوں پر کارروائی جاری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -